تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:ساٹھ مسلح افراد کا فیکٹری گیٹ پر دھاوا

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو۔ساٹھ مسلح افراد کا فیکٹری گیٹ پر دھاوا۔فائرنگ کرکے ایڈمن آفیسر کو یرغمال بنا لیا۔ہماری بات نہ مانی تو فیکٹری بند کر دیں گے۔مسلح افرادکی دھمکی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ملزمان مسلح رانا وقاص،رانا واثق نے اپنے ساٹھ مسلح ساتھیوں کے ہمراہ گگہ روڈ پر واقع ایک فارما کمپنی کے پروڈکشن مینیجر سید نوید عباس کو کار پر ہوسٹل جاتے اڈہ سرائے چھینبہ پر روک لیا اور یرغمال بنا کر گگہ روڈ پر واقع فارما کمپنی کے گیٹ پر لا کر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی اور مینیجر کو فحش گالیاں اور قتل کی دھمکیاں دینا شروع کردیں۔فائرنگ سے ارد گرد کی فیکٹریوں کے مزدوروں میں دہشت پھیل گئی اور لوگوں نے بھاگ کر اور چھپ کر جانیں بچائیں۔ملزمان نے دھمکی دی کہ اگر مل کو ہماری مرضی سے نہ چلایا تو وہ فیکٹری بند کردیں گے۔تھانہ صدر بھائی پھیرو میں پروڈکشن مینیجر نوید عباس نے ایف آئی آر درج کروائی کہ ملزمان فیکٹری میں کام کرنے والی خواتین ورکروں کو تنخواہیں دینے کے تنازعہ پر مشتعل ہو کر حملہ آور ہوئے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button