تازہ ترینکھیل

پاکستان سے شکست ، بھارتی میڈیا دھونی پر برس پڑا

dhoniبنگلور (نمائندہ سپورٹس )پاکستان سے شکست کے بعد بھارتی میڈیا نے مہندرسنگھ دھونی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں کپتانی سے ہٹانے کا مطالبہ کردیا ہے۔دوہزار گیارہ میں بھارت نے ورلڈ کپ جیتا تو مہندر سنگھ دھونی ہیرو تھے مگر دو ہزار بارہ میں آسٹریلیا، انگلینڈ اور اب پاکستان کے ہاتھوں شکست کے بعد وہی ہیرو زیرو ہوگیا۔ مہندر سنگھ دھونی پر قسمت کی دیوی کچھ مہرباں نہیں۔ انگلینڈ کے ہاتھوں ہوم گراؤنڈ پر شکست کے بعد ان کی کپتانی پرتنقید کا سلسلہ جاری تھا۔ پاکستان کے خلاف شکست نے اس تنقید پرجلتی پر تیل کا کام کیا ہے اور بھارتی میڈیا نے ٹیم کی قیادت کسی نوجوان کرکٹر کو منتقل کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ کپتانی دھونی کے بس کی بات نہیں۔ ان کی زیر قیادت ٹیم میں کوئی جوش و جذبہ نظر نہیں آتا ہے اور ٹیم مقابلے کے جذبے سے عاری نظر آتی ہے۔ میڈیا کے مطابق ویرات کوہلی کپتانی کے لیے سب سے موزوں کھلاڑی ہیں

یہ بھی پڑھیں  بھارتی بورڈنےآخری میچ میں زبردستی دھونی کومرد میدان کاایوارڈ دلوایا‘اخبار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker