علاقائی

سرگودھا:ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال میں ملک محمد اسلم ڈی جی سوشل ویلفیئرکے زیرصدارت ڈینگی کے موضوع پراجلاس

سرگودہا﴿تحصیل رپورٹر﴾ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال سرگودہا میں ملک محمد اسلم ڈی جی سوشل ویلفیئر آفیسر پنجاب کے زیر صدارت ڈینگی کے موضوع پر اجلاس ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی ملک محمد اسلم نے کہا کہ ڈینگی بخار کا سیزن آنے والے ہے اس لئے سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کا ہر ملازم اس فوذی مرض کے خلاف جہاد میں حصہ لے گا ۔ اجلاس میں سرگودہا بھر کے این جی او کے نمائندگان ‘ افتخار احمد چیمہ ‘ ناصر محمود چیمہ ای ڈی او سی ڈی ‘ روٹری کلب ‘ پی ایم اے سرگودہاکے نمائندگان کے علاوہ باقی این جی اوز کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔ ملک محمد اسلم نے مزید کہاکہ تمام این جی اوز کے ورکرز کو بھی اس مہم میں بھر پور حصہ لینا ہو گا تاکہ عوام الناس کو احتیاطی تدابیر سے آگاہ کیا جائے اور وہ اس موذی مرض سے بچ سکیں ۔ اس سلسلہ میں مزید فیصلہ کیاگیاکہ اگلے مہنے کے دوران سرگودہا میں سیمینار کروایاجائے گا او رکالج وسکول کے بچوں کے ذریعے یہ پیغام ہر جگہ پہنچایا جائے گا اس موقع پر ڈاکٹرسکندر حیات وڑائچ نے کہاکہ اگر تمام لوگ اپنے گھروں میں او رگھروں کے اردگرد جمع شدہ پانی تلف کردیں او رصفائی کا خاص خیال رکھیں تو کوئی وجہ نہیں کہ یہ مچھر دوبارہ پیدا ہوسکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈینگی کا سیزن پندرہ فروری سے شروع ہو گا او راپریل تک رہے گا ۔ ان اوقات میں ہر شہری اپنی ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے احتیاطی تدابیر پر عمل کرے تاکہ ہم اس موذی مچھر سے نجاب حاصل کرسکیں۔

یہ بھی پڑھیں  صنعتوں کی طرح زراعت اور گھروں کے لئے بھی بجلی کو سستا کیا جائے ۔ ارسلان خاں خاکوانی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker