پاکستانتازہ ترین

آئندہ مزید چند روز پنجاب میں دھند چھائے رہنے کا امکان

downloadلاہور(نمائندہ خصوصی) پنجاب کے بیشتر علاقے شدیددھند کی لپیٹ میں ہیں دھند کے سلسلے میں بعداز دوپہرکمی کا امکان ہے۔آئندہ دو سے تین روز کے دوران پنجاب کے بیشتر میدانی علاقے اور سکھر ڈویژن میں رات اور صبح کے اوقات میں شدید دھند کے چھائے رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔تاہم ملک کے شمالی علاقوں میں بادل چھائے رہنے اورمالاکنڈ ڈویژن گلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پرہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا بھی امکان ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہا۔آج ملک میں کم سے کم درجہ حرار ت سکردو منفی15،پارا چنار منفی 10،استور منفی07،ہنزہ منفی06،گوپس منفی05،کالام منفی04، گلگت اور قلات میں منفی 03ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں  کشمیر کاز ،رہنمائی کے تقاضے!

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker