پاکستانتازہ ترین

لاہور:دھند کے باعث ایئرپورٹ بند، پروازوں کا شیڈول متاثر

imagesلاہور(نامہ نگار) ایئرپورٹ کو شدید دھند کے باعث بند کردیاگیا ہے جس کے باعث پروازوں کا شیڈول شدید متاثر ہوا ہے۔لاہور شہر کو شدید دھند نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جس کے باعث ایوی ایشن حکام نے کسی بھی ممکنہ حادثے سے بچنے کے لئے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو پروازوں کی آمد و رفت کے لئے بند کردیا ہے۔ ایئرپورٹ حکام کے مطابق اسلام آباد سے لاہور آنے والی پرواز کو ملتان اتار لیا گیا جبکہ کوئٹہ سے آنے والی قومی ایئر لائن کی پرواز بھی اسلام آباد میں اتار لی گئی ہے اس کے علاوہ کئی بین الاقوامی پروازوں کاشیڈول بھی متاثر ہوا ہے۔ ایوی ایشن حکام کے مطابق دھند کے باعث ملکی اور بین الاقوامی پروازوں کا شیڈول متاثر ہوا ہے۔ مسافر ایئرپورٹ آنے سے قبل اپنی مطلوبہ پرواز کے بارے میں معلومات حاصل کرلیں۔

یہ بھی پڑھیں  چنیوٹ:ٹیلی فون ایکسچینج بھوآنہ یا بھوتوں کا مسکن

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker