تازہ ترینعلاقائیمحمد مظہر رشید

ڈائری اوکاڑہ، ڈسٹرکٹ بار کے سالانہ انتخابات 2016 تحریر :محمد مظہر رشید چوہدری

ڈائری اوکاڑہ
تحریر :محمد مظہررشید چوہدری 03336963372
ڈسٹرکٹ بار کے سالانہ انتخابات 2016
وکیل کا لفظ وکالت سے ماخوذ ہے وکالت کے لغوی معنی حوالہ کرنا دوسروں پر اعتماد کرنا ہے یعنی اگر کوئی شخص کسی کو اپنا وکیل مقررکرتا ہے تو حقیقت میں وہ مخصوص تصرف میں اسکواپنا قائم مقام مقررکرتا ہے دوسرے معنوں میں وکیل کے معنی وہ شخص جس پر بھروسہ کیا گیا ہو اسکو کوئی کام سپردکیا گیا ہو اپنے موکل کا کام اپنے سپرد لینے اور اسکی وکالت کرنے والے کومعاشرہ میں انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے وکالت کا شعبہ ازل سے ہی انتہائی معزز پیشہ سمجھا جاتا رہا ہے مختصر یہ کہ برصغیر کی تاریخ میں وکالت کے شعبہ سے وابسطہ افراد نے دنیا بھر میں اپنے عزم ،کردار ،اور صلاحیتوں کی بدولت ایک علیحدہ سے مقام بنایااگر وطن عزیز پاکستان کے بانیوں میں سے قائد اعظم محمد علی جناح کا یہاں ذکر کیا جائے تودنیا جانتی ہے کہ آپ اعلی پائے کے وکیل ہونے کے ساتھ ساتھ بلند پایہ لیڈر بھی تھے یہ ہی وجہ ہے کہ جب آپ نے آل انڈیا مسلم لیگ کی صدارت سنبھالی تو اپنی قوم کی وکالت اس انداز سے کی کہ اُنکے لیے ایک آزاد مسلم ملک حاصل کر کے ہی چین لیامفکر پاکستان علامہ محمد اقبال بھی وکالت کے شعبہ سے وابسطہ رہے پاکستان میں ہزاروں ایسے نام لیے جا سکتے ہیں جنھوں نے وکالت کے شعبہ میں اپنا ایک الگ مقام بنایا آج کا اصل موضوع وکلاء کے سالانہ انتخابات تھے وطن عزیز کو آزاد ہوئے 68برس بیت گئے ان 68برسوں میں تقریباََ نصف عرصہ جمہوریت ہم سے دور رہی باقاعدہ انتخابات نہ ہوسکے لیکن ایک شعبہ ایسا رہا جہاں باقاعدگی سے انتخابات ہوتے رہے وہ شعبہ وکالت ہے جہاں وکلاء نے ہردور میں باقاعدگی سے مقررہ مدت میں انتخابات کروائے اور جمہوری روایت کو پروان چڑھایاماہ جنوری کے دوسرے ہفتہ کو پنجاب کی اکثر تحصیلوں اورڈسٹرکٹ باروں میں سالانہ انتخابات منعقد کیے جاتے ہیں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اوکاڑہ میں بھی سا لانہ انتخابات کے سلسلہ میں سرگرمیاں عروج پر پہنچ چکی ہیں سابقہ چند سالوں کی طرح اس سال بھی دو گروپ آمنے سامنے ہیں راؤ کنور سعید(مرحوم )گروپ کی باگ دوڑ سینئر وکیل راؤ عبدالمجیب کے ہاتھ میں ہے آپ کا گروپ ہمیشہ کی طرح اس بار بھی معروف وکیل میاں محمد شفیق بھنڈارہ گروپ کے ساتھ کھڑاہے میاں شفیق بھنڈارہ چند روز پیشرپاکستان بارکونسل کے ممبر منتخب ہوئے ہیں اوکاڑہ بار کی تاریخ میں میاں شفیق بھنڈارہ پہلے وکیل ہیں جنھیں پاکستان بارکونسل کا ممبر منتخب کیا گیا ہے جوکہ وکلاء برادری کے لیے اعزاز کی بات ہے میاں شفیق بھنڈارہ گروپ کی جانب سے سالانہ انتخابات 2016 ؁ء کے لیے راؤ محمد اشرف صدر،محمد عدنان لقمان سینئر نائب صدر ،محمد طاہر شمس نائب صدر ،سید شیر اقبال شاہ جنرل سیکرٹری ،رائے مشتاق احمد کھرل جوائنٹ سیکرٹری ، وقاص شمس فنانس سیکرٹری ،عظمی پروین لائبریری سیکرٹری ،عبدالرحمن ملک آڈیٹر کے امیدوار ہیں ۔چوہدری اکرام الحق (مرحوم ) گروپ کے چیئر مین معروف وکیل چوہدری ریاض الحق وکالت کے شعبہ میں اپنا ایک الگ مقام رکھتے ہیںآپکے گروپ کی جانب سے رائے محمد ارشد رضا صدر ،خاور علی خان سینئر نائب صدر ،ملک محمد یار نائب صدر ،نعیم اللہ چوہدری جنرل سیکرٹری ،محمد فہیم جاوید جوائنٹ سیکرٹری ،شیخ اصغر علی ساقی فنانس سیکرٹری ،نسرین اختر لائبریری سیکرٹری ،یاسر ندیم آڈیٹر کے امیدوار ہیں میاں شفیق بھنڈارہ گروپ کی جانب سے صدارت کے امیدوارراؤ محمد اشرف وکالت کے ساتھ ساتھ سیاسی ،سماجی لحاظ سے شہر میں اپنا ایک الگ مقام رکھتے ہیں حالیہ بلدیاتی الیکشنوں میں آپ نے اپنے حلقہ سے کامیابی حاصل کی راؤ محمد اشرف ڈسٹرکٹ بار کے سالانہ انتخابات میں اپنی جیت کے لیے پر امید ہیں ،بھنڈارہ گروپ کی جانب سے جنرل سیکرٹری کے امیدوارسید شیر اقبال شاہ سینئر وکیل سید کوثر شاہ کے فرزند ہیں سید کوثر شاہ کے چھوٹے فرزند بھی ڈسٹرکٹ بار کے جنرل سیکرٹری رہ چکے ہیں سید شیر اقبال شاہ اپنی بھر پور صلاحیتوں کو استعمال میں لاتے ہوئے وکیل دوستوں کے تعاون سے انتخابی کمپین انتہائی منظم انداز میں چلا رہے ہیں آپ بھی جنرل سیکرٹری کی نشست حاصل کر لینے کے لیے کافی پر اعتماد نظر آتے ہیں میاں شفیق بھنڈارہ گروپ کو موجودہ پنجاب بار کے ممبرز اختر حسین بھٹی ،سید علی ریاض کرمانی ، سابق صدر بار رائے محمد شفیع کھرل اور دیگر چھوٹے گروپس کی مکمل حمایت حاصل ہے جبکہ دوسری جانب چوہدری ریاض الحق گروپ کے امیدوار برائے صدر رائے محمد ارشد رضاکا شمار سینئر وکلاء میں ہوتا ہے آپ نے اپنی بھر پور کمپین کا سلسلہ انتہائی تیزی سے جاری رکھا ہوا ہے آپ کو وکلاء برادری میں نمایاں مقام حاصل ہے ،جنرل سیکرٹری کے امیدوار نعیم اللہ چوہدری نے اپنے گروپ کی حمایت اور دوستوں کے تعاون سے اپنی کمپین کو بھر پور طریقہ سے جاری رکھا ہوا ہے آپ نے کئی چھوٹے گروپس اور خواتین گروپس کی بھی حمایت حاصل کر رکھی ہے رائے محمد ارشد رضا اور نعیم اللہ چوہدری اپنی جیت کے لیے پر امید ہیںآپ کا کہنا ہے کہ اگر اللہ تعالی نے موقع دیا تو منتخب ہو کر وکلاء کالونی سمیت وکلاء کو درپیش دیگرمسائل کو ترجیحی بنیادوں پرحل کریں گے،بار اور بنچ کے درمیان تعلقات کو مثالی بنایا جائے گا مظلوم کو انصاف کی جلد فراہمی کے سلسلے میں عدالتی عمل بار اور بنچ کے درمیان مربوط حکمت عملی کواپنایا جائے گا آپ کو سابق صدر بار مقبول حسین شاکر ،سینئروکیل چوہدری عبدالرشید گوگیروی ،سابق سینئر نائب صدر مس صائمہ رشید،سابق ممبر پنجاب بار محمودالرحمان خان لشاری ،سابق صدر بار شجاعت احمد ناصر،صدر بار چوہدری محمد اسلم جاوید،سینئر ممبربارمیاں انور علی ،سابق جنرل سیکرٹری غلام مصطفی صادق ،سابق جنرل سیکرٹری طلعت محمود ،آصف ستار ،شاہد حمید چوہدری،تیمور ڈولہ ،امین خان بلوچ ودیگر گروپس کی مکمل حمایت حاصل ہے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا جائے تو رائے محمد ارشد رضا اور نعیم اللہ چوہدری کو اپنے حریف امیدواروں کی نسبت کچھ سبقت حاصل ہوتی نظر آرہی ہے سالانہ انتخابات 2016 ؁ء کے انعقاد کے لیے ڈسٹرکٹ بار کے سینئر وکیل شیخ نجم الثاقب کو الیکشن بورڈ کا چیئر مین اور چوہدری خادم حسین ،چوہدری سہیل انور ہیر کو ممبر بنایا گیا ہے کمیٹی کے چیئر مین شیخ نجم الثاقب نے راقم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بار کے انتخابات 9 جنوری بروز ہفتہ کو انتہائی منظم اور دوستانہ ماحول میں منعقد کیے جائیں گے ووٹنگ صبح 9بجے سے شام 4بجے تک ہوگی ڈسٹرکٹ بار اوکاڑہ کے 1064وکلاء جن میں 107کے قریب خواتین ووٹر ہیں اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے دونوں گروپس کی کمپین آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہے دونوں جانب کے امیدواراں اپنی جیت کے لیے پر امید ہیں کس کو کامیابی حاصل ہوتی ہے اسکے لیے ہمیں 9جنوری کے سورج کا انتظار کرناہو گا کہ وہ کس کی کامیابی کی نوید لے کر طلوع ہوتا ہے***

یہ بھی پڑھیں  تحصیل عیسی خیل کے لوگ اکسیوویں صدی کے جدید دور میں بھی پینے کے صاف پانی سے محروم

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker