پاکستانتازہ ترین

نیٹو سپلائی بحالی کیخلاف دفاع پاکستان کونسل کا لانگ مارچ شروع

لاہور (نامہ نگار) مطالبات کی منظوری کے لئے دفاع پاکستان کونسل کے زیر اہتمام لاہور سے لانگ مارچ کا آغاز ہو گیا۔ رہنماؤں کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ کرپٹ حکمرانوں سے نجات کا باعث بنے گا۔ لانگ مارچ میں شرکت کیلئے قافلے دور دراز علاقوں سے لاہور پہنچے تھے۔ مولانا سمیع الحق، شیخ رشید ، منور حسن اور دیگر رہنماؤں نے مسجد شہدا میں نوافل کی ادائیگی کے بعد لانگ مارچ کا آغاز کیا۔  میڈیا سے بات کرتے ہوئے مولانا سمیع الحق کا کہنا تھا کہ عوام گھروں سے نکل کر لانگ مارچ کے شرکا کا استقبال کریں۔ لانگ مارچ کے شرکا کا پہلا پڑاؤ آج رات گجرات میں ہوگا۔  وہ اگلی صبح اسلام آباد روانہ ہوں گے اور پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنا دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker