لاہور(نامہ نگار) دفاع پاکستان کونسل کا سربراہی اجلاس ہفتہ کے روز جماعت اسلامی کے ہیڈ کوارٹر منصورہ میں ہوگا، جس کی صدارت کونسل کے صدر مولانا سمیع الحق کریں گے۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن، جماعت الدعوة کے امیر حافظ محمدسعید سمیت کونسل میں شامل تمام جماعتوں کے سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ بھی ہوگی۔ چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ دفاع پاکستان کونسل کی جدوجہد کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی، اتحاد امت کیلئے ملی یکجہتی کونسل کے ضابطہ اخلاق پر تمام مکاتب فکر کو عمل کرنا چاہئے۔