تازہ ترینعلاقائی

ڈی آئی جی شیخوپورہ کے احکامات کی سٹی تھانہ بھائی پھیرو کے ملازمین نے دھجیاں اڑا دیں

بھائی پھیرو(نامہ نگار)منشیات فرشوں کا خوف یا چند ٹکوں کا لالچ؟ ڈی آئی جی شیخوپورہ رینج چوہدری ذوالفقار علی چیمہ کے احکامات کی سٹی تھانہ بھائی پھیرو کے ملازمین نے دھجیاں اڑا دیں، دو کانسٹیبلوں محمد الیاس،محمد عثمان نے بھاری رشوت لیکر مجاز عدالت میں گواہی سے منحرف ہوکر اپنی وفا داریاں منشیات فروشوں کو بیچ دیں، سٹی تھانہ بھائی پھیرو نے اعلیٰ حکام کے حکم پر اپنے شیرجوانوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیاتاہم گرفتاری عمل میں نہ لائی جاسکی۔تفصیلات کے مطابق۔گزشتہ ماہ ڈی آئی جی شیخوپورہ رینج چوہدری ذوالفقار علی چیمہ کے حکم پر بھائی پھیرو المعروف سراب گوٹھ میں منشیات فروشوں کے خلاف ہونے والے گرینڈ آپریشن کے دوران پکڑے جانے والے متعدد منشیات فروشوں نے پولیس افسران و شیر جوانوں کو منہ مانگا انعام دیکر اپنے آپ کو جیل جانے سے بچا لیا مگر جو منشیات فروش پکڑے گئے اُن میں سے ایک با اثر ملزم محبوب عالم جو کہ جیل میں بند ہے اور اُس کے مقدمہ کے گواہان دو کانسٹیبلوں محمد الیاس،محمد عثمان نے بھاری رشوت وصول کرکے مجاز عدالت میں گواہی سے منحرف ہوکر ملزم کو سزا سے بچانے کی خاطر اپنی وفاداریاں بیچ دیں جس پر اعلیٰ حکام نے فوری طور پر ایکشن لیتے ہوئے اپنے شیر جوانوں کے خلاف سٹی تھانہ بھائی پھیرو میں مقدمہ درج کروادیاتاہم کسی بھی شیر جوان کی گرفتاری ابھی تک عمل میں نہ لائی سکی ہے یاد رہے کہ اس سے قبل بھی بھائی پھیرو پولیس کے سب انسپکٹر حمیدڈار،سب انسپکٹر محمد علی، اے ایس آئی منیر حسین، انسپکٹرسعید احمد چیمہ ، انسپکٹرقاسم علی و دیگر ملازمین منشیات فروشوں سے بھاری نذرانے وصول کرکے اپنی نوکریوں کو داؤ پر لگا چکے ہیں شہری حلقوں نے ڈی آئی جی شیخوپورہ رینج کی طرف سے منشیات فروشوں کے خلاف چلائی جانے مہم کی حمائت کرتے ہوئے آئی جی پنجاب پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ میں موجود چند کالی بھیڑوں کو فوری طور پر محکمہ سے باہر نکال پھینکنا چاہیے جن کی وجہ سے منشیات فروش آسانی سے بری ہوجاتے ہیں جو کہ عوام اور سماج کے کھلے دشمن ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  ایک اورڈیڈ لائن گزرگئی،علیمہ خان نے ٹیکس جرمانہ جمع نہ کرایا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker