پاکستانتازہ ترین

راشی پولیس افسران محکمہ کےغدار ہیں، ڈی آئی جی شیخوپورہ ریجن

قصور(حافظ جاوید)ڈی آئی جی شیخوپورہ ریجن ذوالفقار احمد چیمہ نے کہا ہے کہ راشی پولیس افسران محکمہ کے غدار ہیں اگر آئندہ کسی نے کسی بھی پا رٹی سے چاہے سات پردوں میں رشوت لینے کی کوشش کی تو اس کو نو کری سے بر خاست بھی کیا جائے گا اوراس کے خلا ف فوجداری کا مقدمہ درج کرکے جیل بھی بھیج دیا جائے گا ۔ہم کسی بھی قیمت پر تھانوں اور دفا تر میں رشوت نہیں لینے دیں گے۔ اور اگر ہمیں اس مقصد کے لیے تما م تھانوں کو خالی بھی کرنا پڑا تو وہ بھی کریں گے۔یہ لو گو ں سے دعائیں لینے والے محافظوں کا محکمہ ہے ۔ انہوں نے یہ بات ڈسٹر کٹ پولیس لا ئن قصور میں پولیس دربار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ڈی آئی جی نے مزید کہا کہ انصاف ہر شہری کاحق ہے جو اسے بغیر پیسوں کے ملنا چاہیے نہ مقدمہ درج کرتے وقت اور نہ ہی تفتیش کے دوران کو ئی پیسہ لے گا۔راشی بالکل ہماری ٹیم اور وردی میں نہیں رہے گا اور رزق حلال کھانے والے پولیس افسران ہما رے لیے قابل عز ت ہیں ۔انہوں نے ضلع قصور کے تما م ایس ایچ اوز اور ایس ڈی پی اوز کو وارننگ دی کہ ضلع قصور میں منشیا ت فروشی کامکمل خاتمہ ہو نا چاہیے اور کسی بھی علاقہ سے نشہ کی ایک پُڑی بھی نہیں ملنی چاہیے ۔اس موقع پر ڈی پی او قصور سید خرم علی ، ایڈیشنل ایس پی عرفان اللہ خاں ،ایس پی انویسٹی گیشن حماد د رضا اور اے ایس پی صدر سرکل شائستہ رحمان اور ڈی ایس پی سٹی سرکل محمد اکرام خاں بھی موجود تھے۔دربا ر سے خطا ب کے بعد ڈی آئی جی نے تھانہ راجہ جنگ میں کھلی کچہری لگائی جس میں بڑی تعد اد میں درخواست گزاروں نے درخواستیں دیں جس پر ڈی آئی جی نے موقع پر ہی احکا ما ت جا ری کئے۔

یہ بھی پڑھیں  کیا ہم معبودانِ باطل کی پیروی میں مصروف ہیں؟

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker