تازہ ترینعلاقائی

ڈیرہ اسماعیل خان:دیوارکے تنازعہ پرپولیس کی مظاہرین پرفائرنگ

dikڈیرہ اسماعیل خان(مانیٹرنگ سیل)دیوارکے تنازعہ پرعلاقہ درابن میں پولیس کی مظاہرین پرفائرنگ کے واقعہ کازخمی ملتان میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا‘درابن میں دوبارہ مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے ٹائرجلاکرروڈبلاک کرکے کاروباری ادارے بندکردےئے‘پولیس کیخلاف نعرے بازی‘درابن پولیس نے شہری کی رپورٹ پرایس ایچ اودرابن سمیت پولیس پارٹی پرقتل کامقدمہ درج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق درابن میں تھانے اوراڈے کے درمیان دیوارکے تنازعہ پرگزشتہ روزمظاہرین پرپولیس کی فائرنگ کے نتیجہ میں زخمی ہونیوالے تین افرادمیں سے شدیدزخمی عمرحیات ولدحقنوازجس کوملتان ریفرکیاگیازخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔واقعہ کی اطلاع پر درابن میں لوگوں نے دوبارہ احتجاج کرتے ہوئے ٹائرجلاکرروڈکوہرقسم کی ٹریفک کیلئے بندکردیا۔اس دوران تاجران نے بھی کاروباری ادارے بندکرادئیے۔مظاہرین نے پولیس کیخلاف زبردست نعرے بازی کی۔درابن پولیس نے درابن کے رہائشی عطاء الرحمن ولدخدائے رحم میانخیل کی رپورٹ پر302-337A(i)-PPCکے تحت ایس ایچ اودرابن عالمگیراورپولیس پارٹی کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔دوسری طرف ممبرصوبائی اسمبلی سرداراسراراللہ خان گنڈہ پورنے علاقہ میں مسئلہ کے حل اورقیام امن کیلئے انتظامیہ اورمشران سے رابطے شروع کردےئے ہیں

یہ بھی پڑھیں  پتوکی:سیکرٹری صحت پنجاب نےتحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال میں3نئے ڈاکٹروں کوتعینات کردیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker