تازہ ترینعلاقائی

ڈیرہ اسماعیل خان : علاقہ پنیالہ میں اندھے قتل کا سراغ لگالیا گیا، دو ملزمان گرفتار

ڈیرہ اسماعیل خان (نامہ نگار)ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ پنیالہ میں اندھے قتل کا سراغ لگالیا گیا ہے پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار واقعات کے مطابق کچھ عرصہ قبل تھانہ پنیالہ کی حدود میں ایک نوجوان مدثر کو رات کی تاریکی میں نامعلوم ملزمان نے قتل کردیاتھا قتل کا واقعہ ایک معمہ بناہوا تھا گزشتہ روز اس قتل کے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا اس حوالے سے تھانہ پنیالہ کے ایس ایچ او سیدر ضا باچہ نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ اس قتل کے سراغ لگانے کیلئے جدید سائنسی خطوط پر تفتیش کی گئی اور مقتول کے موبائل ڈیٹا کے ذریعے نہایت باریک بینی اور تمام تفتیش کو خفیہ رکھ کر اصل قاتلوں تک پہنچنے کی بھرپور کوشش کی گئی اور انتہائی کی کمال ہوشیاری سے تفتیش کے دوران مقتول کے دو قریبی دوست عدنان ولد بہادر خان اور محمد یوسف ولد عبداللہ خان پنیالہ آلہ قتل بندوق بارہ اور پستول 30بور سمیت گرفتار کرلیا ہے ایس ایچ او سید رضا باچہ کے مطابق گرفتار ہونے والے دونوں ملزمان کے پولیس کے سامنے آقبال جرم کرلیا ہے اس اندھے قتل کا سراغ لگانے پر اہل علاقہ نے پولیس کی کارکردگی کو سراہا تے ہوئے محکمہ پولیس کے بالا افسران سے ان پولیس افسران کی ترقی کا مطالبہ کیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button