تازہ ترینعلاقائی

دینہ: سڑکیں اثار قدیمہ کا منظر پیش کرنے لگی جگہ جگہ کھڈے موٹر سائکلوں اور گاڑیوں کو مشکلات کا سامنا

دینہ (محمد بلال احمد بٹ) حالیہ میں ہونے والی بارشوں نے انتظامیہ کا پول کھول دیا منگلا روڈ ،ریلوئے روڈ سڑکیں اثار قدیمہ کا منظر پیش کر نے لگی ،زرا سی بارش میں بھی دینہ کی سڑکیں دریاے جہلم کا منظر پیش کرنے لگ جاتی ہیں جس کی خاص وجہ سڑکوں کو ناقص مٹیرل سے تعمیر کیا جانا ہے سڑکوں کی اس صورتحال سے گاڑیو ں ،موٹر سائیکلوں کا گزرنا خطرات سے خالی نہیں ہے اہل دینہ کی عوام کا کہنا ہے کہ منگلا روڈ پر اکثر بارشوں میں پانی کافی جمع ہو جاتا ہے جس سے کئی بیماریاں بھی جنم لیتی ہیں خاص طور پر ڈینگی جیسے خطرات کا سامنا کر نا پڑتا ہے ہمارا انتظامیہ سے مطالبہ ہے کہ جلد از جلد اس بھیحانک صورتحال کا نوٹس لیا جائے اور سڑکوں کی مرمت کی جائے تاکہ بارش میں میں عوام کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!