تازہ ترینعلاقائی

ڈنگہ:زمین کا تنازعہ۔مخالفین نے 16سالہ لڑکا اغوا کرلیا15 لاکھ تاوان کامطالبہ

dingaڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ)زمین کا تنازعہ۔مخالفین نے 16سالہ لڑکا اغوا کر لیا15 لاکھ تاوان کامطالبہ ۔ کاروائی کرنے پر لڑکے کو قتل کرنے کی دھمکی دے دی تفصیل کے مطا بق نواحی گاوٗں چھمبر میں عظمت اور خان محمد کے درمیان زمین کا تنازعہ چلا آ رہا تھا مورخہ 12دسمبر کو عظمت حسین اور عرفان احمد کی ایماء پر مہندی خاں ولد باغ علی ساکن ڈھوک گجراں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ موٹر سائیکلوں پہ آئے اور گن پوائنٹ پر16سالہ ظفر اقبال کو اغوا کر کے لے گئے۔جس کو مغوی کے ماموں ولایت حسین اور بھائی واسب نے اپنی آنکھوں سے مہندی خان کو ظفر اقبال کو اغوا کرتے ہوئے دیکھا ہے۔بعد ازاں لواحقین کو 03029887686فون نمبر سے کال کر کے15لاکھ تاوان کا مطالبہ کر دیا ۔پولیس نے مغوی کے بھائی عاشق حسین کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔تاہم تاحال 5دن گزرنے کے بعد بھی مغوی اور ملزمان کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔مغوی کے لواحقین نے ڈی آئی جی ، ڈی پی او،اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری نوٹس لیں

یہ بھی پڑھیں  بلاول بھٹو زرداری کو منانے کی کوششیں ناکام، زرداری کا اپنی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کو سیاسی طور پر آگے لانے کا فیصلہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker