تازہ ترینعلاقائی

ڈنگہ میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ شدت اختیار کر گئی

dingaڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ڈنگہ میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ شدت اختیار کر گئی،تفصیلات کے مطابق تین تین چار گھنٹے مسلسل بجلی کی بند سے گھریلو و کاروباری نظام ٹھپ ہو کرگیا،پنکھے بند،اے سی بند،فریزربند،موٹریں بند پھر بھی ڈنگہ میں 10سے12گھنٹے بجلی کی بندش سے ڈنگہ شہر اندھیرے میں ڈوبا رہتا ہے،جبکہ سوئی گیس بحران بھی شدت اختیار کر گیا ہے،گیس پریشر کم ہونے سے خواتین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے،خواتین کو کھانا پکانے میں بھی دقت کا سامنا ہے سکولوں میں بچے بغیر ناشتے کے جانے پر مجبور ہو گئے ہیں۔شدید سردی کے باعث بچے بوڑھے مریضوں کو ہسپتالوں میں شدید مشکلات کاسامنا ہے۔بجلی کی بندش سے لوگ فاقہ کشی پر مجبور ہو گئے،جبکہ ارباب اختیارلمبی تان کر سو گئے،عوامی نمائندوں کی بے حسی وفاقی محکموں کو نکیل ڈالنے والا کوئی نہیں ہے۔ اہلیان ڈنگہ نے مطالبہ کیا ہے کہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ اور سوئی گیس کا پریشر بڑھایا جائے ۔

یہ بھی پڑھیں  مسلمانوں کے آئیڈئیل اور موجودہ حکمران

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker