تازہ ترینعلاقائی

ڈنگہ:لانگ مارچ میں شریک خواتین،بوڑھے اور بچے مبارکبادکےمستحق ہیں،چوہدری محمداسلم وطن

dingaڈنگہ(محمدبلال احمدبٹ)معروف زمیندار،آل پاکستان مسلم لیگ یو کے صدر چوہدری محمد اسلم وسن نے اپنے ٹیلی فون بیان میں طاہر القادری سمیت پوری قوم کو مبارکباد دی ہے انہوں نے کہا کہ علامہ ڈاکٹر طاہر القادری صاحب نے کرپشن اورلوٹ مار کے خلاف جہاد کیا اور ثابت قدم رہے اس پر پوری قوم خصوصاً ہزاروں کے مجمع کو جس میں زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے لوگ خصوصاً بوڑھے،بچے اور خواتین شامل ہیں جو پانچ دن تک سخت سردی اور بارش میں بھی ڈاکٹر طاہر القادری کے ساتھ رہے آخر حکومت وقت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا سب کو مبارکباد اور خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں یہ بھی کہا کہ مجھے پاکستانی سیاستدانوں پر افسوس ہے کہ وہ پانچ دن تک پاکستانی خواتین،بوڑھوں،بچوں کا مذاق اڑاتے رہے اور ان کا استحصال کرتے رہے انہوں نے کہا کہ اب وقت دور نہیں جب پاکستان میں انقلاب آئے گا۔

یہ بھی پڑھیں  ڈنگہ:زمین کا تنازعہ۔مخالفین نے 16سالہ لڑکا اغوا کرلیا15 لاکھ تاوان کامطالبہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker