تازہ ترینعلاقائی

ڈنگہ :نوجوان سیاسی شخصیت عاصم بشیر کو مبینہ طور پر اغوا کر لیا گیا

dingaڈنگہ ( محمد بلال احمد بٹ ) نوجوان سیاسی شخصیت عاصم بشیر کو مبینہ طور پر اغوا کر لیا گیا ۔ بشیر احمد ولد سردار خاں نے تھانہ ڈنگہ میں موقف اختیار کیا کہ مسماۃ (ع) اور (ج) کی طرف سے گزشتہ چند دنوں سے فون کالز کے ذریعے دھمکیاں موصول ہو رہی تھیں ۔ 25جنوری 12ربیع الاول کے دن گھر سے شاپنگ کے لئے نکلا اس کے بعد ابھی تک لاپتہ ہے ۔ درخواست میں بتایا گیا کہ عاصم بشیر کو اغواء سے کچھ دیر پہلے نوید ولد محمد الیاس سکنہ ڈھلیان شریف کی طرف سے بھی کال موصول ہوئی جس میں کہا گیا کہ تم ہمیں (ع) اور (ج) کے گھر جانے سے روکتے ہو تو ہم تمہیں ایسا مزہ چکھائیں گے کہ تم یاد رکھو گے ۔ اس کے بعد ابھی تک عاصم بشیر گھر واپس نہیں آیا ۔ عاصم بشیر نے اگلے دن سپین کے لئے جانا تھا تو اسے اغواء کر لیا گیا ۔ درخواست گزار بشیر احمد نے موقف اختیار کیا ہے کہ (ع) اور (ج) اور نوید نے میرے بیٹے کو قتل کرنے کے لئے اغواء کیا ہے ۔ جسے بازیاب کرایا جائے ۔

یہ بھی پڑھیں  خیبرپختونخوا حکومت نے یوم اقبال پرعام تعطیل کا اعلان واپس لے لیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker