تازہ ترینعلاقائی

ڈنگہ:سادات خاندان نے ہمیشہ مظلوم عوام کا ساتھ دیا،چوہدری آفتاب احمد

dingaڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ ) سرپرست منظور شاہ گروپ ڈنگہ چوہدری آفتاب احمد نے سید کمال شاہ کی رہائش گاہ پر حمایتی اکٹھ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سادات خاندان نے ہمیشہ مظلوم عوام کا ساتھ دیا ۔ سادات خاندان نے کبھی کرپشن نہیں کی ۔ ان کا ماضی بھی بے داغ ہے ۔ عوام کو چاہئے کہ ملک کی بہتری کے لئے مسلم لیگ ن کا ساتھ دیں اور ووٹ کی طاقت سے سید نورالحسن شاہ کے ہاتھ مضبوط کریں ۔ انہوں نے کہا کہ مخالفین نے ڈنگہ سمیت ملک بھر میں لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے ۔ اگر آئندہ بھی ایسے لوگوں کا ساتھ دیا گیا جو کرپشن کے بے تاج بادشاہ ہیں تو ملک مزید تباہی کے دہانے پر چلا جائے گا ۔ مسلم لیگ ن کے قائدین نے ایٹم بم ‘ موٹر سے منصوبے اور میٹرو بس سروس جیسے تاریخی منصوبے دے کر تاریخ رقم کر دی کہ وہ ملک کی تعمیر و ترقی اور عوام کی خدمت کو اپنا مشن سمجھتے ہیں ۔ اگر آئندہ مسلم لیگ ن کی حکومت برسراقتدار آئی تو ملک سے بجلی بحران مہنگائی ‘ دہشت گردی اور کرپشن کا خاتمہ یقینی ہو جائے گا ۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : اساتذہ ہی کی بدولت اس دنیا میں ترقی اور تہذیب کو عروج ملا . پروفیسر ظفر علی ٹیپو

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker