تازہ ترینعلاقائی

ڈنگہ:اتووالہ چیلنج ریس کی تیاری کے سلسلہ میں کھاریاں سے ڈنگہ پیدل دوڑ کی ریہرسل

ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)اتووالہ سپورٹس پلس کے زیر اہتمام11نومبر کو اتووالہ میں10کلو میٹر دوڑ کے سلسلہ میں ڈپٹی ڈائریکٹر محمد ارشد خان ناروے اور چیف ایگزیکٹو ظفر اقبال خان یوکے نے گذشتہ روز کھاریاں سے ڈنگہ سے پیدل دوڑ کا آغاز کیا اور تقریباً اڑھائی گھنٹے میں ڈنگہ پہنچے،ڈنگہ پہنچنے پر میڈیا ایڈوائزر ڈاکٹر غلام مصطفی آذر،معروف سماجی شخصیت چوہدری محمد اقبال منج،چوہدری شکیل احمد منج،چوہدری خادم حسین منج ،کریسنٹ سکول کے ڈائریکٹر میاں عبدالروف نے اور ڈنگہ پوسٹ کے ایڈیٹر سید شبیر ہاشمی ،سٹاف محمد ضیاء و دیگر افراد نے ان کا والہانہ استقبال کیا پھولوں کے ہاروں سے لاد دیا گیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں ان کے ہمراہ عابد حسین،ڈاکٹر شہباز احمد شاہین،وسیم رزاق،صغیر احمد،محمد امین،فیصل محمود دیگر افراد تھے اس موقع پر ارشد محمود خان اور ظفر اقبال خان نے گیارہ نومبر کو ہونے والی اتووالہ چیلنج ریس کے حوالے سے خطاب بھی کیا اور اسے کامیاب بنانے کیلئے زور دیا گیا آخر میں مہمانوں کی چائے پانی سے تواضع کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں  استقبال رمضان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker