تازہ ترینعلاقائی

ڈنگہ:گورنمنٹ میٹرنٹی ہسپتال ڈنگہ سے دوائیاں غائب۔لوگ ذلیل وخوار ہونےلگے

ڈنگہ(محمدبلال احمد بٹ)گورنمنٹ میٹرنٹی ہسپتال ڈنگہ سے دوائیاں غائب۔لوگ ذلیل وخوار ہونے لگے۔ڈنگہ اور گردنواح کے دیہات کے غریب لوگوں کے علاج معالجہ کی سہولت کے لئے قائم واحدمرکزڈنگہ میٹرنٹی ہسپتال بنیادی سہولیات سے محروم ہے ہسپتال میں ادویات نہ ہونے کی وجہ سے شہر کے لوگ اور میلوں سفر طے کرکے دیہات سے آنے والے مریض ذلیل ہونے لگے ہسپتال انتظامیہ کے مطابق ضلع انتظامیہ کو متعدد بار یاد دہانی کروائی گئی مگر اس کا کوئی نوٹس نہیں لیاگیااور فنڈز کی عدم فراہمی کا کہہ کے چپ کروا دیا جاتا ہے۔ڈلیوری کیس میں غریبوں کو جومفت سہولیات حاصل تھی اب وہ 8سے10ہزار روپے کا بوجھ برداشت کرنا پڑ رہا ہے لوگوں کے مطابق ایم پی اے میا ں طارق محمود کی کاوشوں سے کروڑوں روپے کی خطیر رقم خرچ کر کے بلڈنگ توبنا دی گئی ہے مگر ادویات کی عدم فراہمی کی وجہ سے لوگوں میں مایوسی پھیل گئی۔اہل علاقہ نے وزیر اعلٰی شہباز شریف ،ڈی سی او ،اور محکمہ ہیلتھ کے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ میترنٹی ہسپتال ڈنگہ میں ادویات کی جلد فراہمی کو یقینی بنائیں۔

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو:ایک اوردوکان کو نامعلوم افراد نے آگ لگادی ۔ تاجر کا لاکھوں روپے کا نقصان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker