تازہ ترینعلاقائی

ڈنگہ:پولیس سمیت سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ،کنوینس الاؤنس 100فیصد بڑھادیاگیا

ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)پولیس سمیت سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ،کنوینس الاؤنس 100فیصد بڑھا دیا گیا،نوٹیفکیشن جاری،سپاہی کی تنخواہ1800روپے بڑھ گئی ،تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے پولیس سمیت سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں نئے سال سے پہلے اضافہ کر دیا ہے،اس سلسلہ میں سرکاری ملازمین کا کنوینس الاؤنس100فیصداضافے کے ساتھ تنخواہوں میں مجموعی طور پر اضافہ ہو گیا ہے،گریڈ ایک سے لے کر گریڈچار تک ٹریول الاؤنس میں1700روپے ،گریڈ پانچ سے دس تک1800روپے،جبکہ16ویں گریڈ سے انیس تک سفری الاؤنس میں5000روپے اضافہ کیا گیا ہے،اگلے ماہ یکم جنوری سے پولیس سمیت سرکاری ملازمین کے سفری الاؤنس میں یہ اضافہ شامل ہو گا، تنخواہوں میں اضافہ کے بعد سرکاری ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑگئی۔

یہ بھی پڑھیں  موبی لنک نے جاز، جذبہ اور انڈیگو کو واحد برانڈ میں ضم کردیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker