تازہ ترینعلاقائی

ڈنگہ :بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری، گرمی سے متعدد افراد بے ہوش ہو کر ہسپتالوں میں داخل

ڈنگہ ( محمد بلال احمد بٹ ) بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ، گرمی سے متعدد افراد بے ہوش ہو کر ہسپتالوں میں داخل جبکہ شہری و دیہی عوام کا محکمہ گیپکو کیخلاف سخت غصہ کا اظہار ، تفصیلات کے مطابق ڈنگہ شہر و گرد نواح میں گیپکو کے تمام تر دعووں کے باوجود بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری، گذشتہ دِنوں ڈنگہ شہر و گرد و نواح کی عوام نے میڈیا کے ذریعے گیپکو حکام کے خلاف سخت نعرے بازی کی ، لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 16 گھنٹوں سے بھی تجاوز کر چکا ، کاروبار ی زندگی مکمل طور پر ٹھپ ہو چکی ہے اور بجلی کی آنکھو مچولی سے ڈنگہ و گرد و نواح کے مکین بھی عاجز آ چکے ہیں ، بار بار ٹرپنگ سے برقی آلات جلنا شروع ہو گئے جبکہ عوام الناس گرمی کی شدت برداشت نہ کر پا رہے ہیں لگتا ہے کہ حکومت مہنگائی اور لوڈ شیڈنگ کے ستائے ہوئے عوام کو سڑکوں پر آنے کے لیے مجبور کر رہی ہے ، عوامی سماجی حلقوں ، ویلفیئروں ، سوسائٹیوں کے سربراہان سمیت اراکین و عہدیدارانوں کا کہنا تھا کہ حکومت اس سے پہلے بھی کئی مرتبہ لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا دعویٰ کر چکی ہے اور مطالبہ کیا کہ حکومت بجلی بحران حل کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات اُٹھائے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں  قوم کی حمایت سے ملک کو لاحق ہر خطرے کو شکست دیں گے: آرمی چیف

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker