تازہ ترینعلاقائی

ڈنگہ محلہ نبی پورہ میں ڈکیتی کی دلیرانہ واردات، 3 ڈاکو لاکھوں روپے لوٹ کر فرار

ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ ) ڈنگہ محلہ نبی پورہ میں ڈکیتی کی دلیرانہ واردات ، 3 ڈاکو لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ، تفصیلات کے مطابق نبی پورہ محلہ میں ڈکیتی کی دیدہ دلیرانہ واردات 3 مسلح ڈاکو لاکھوں روپے مالیت کا سونا اور کیش لوٹ کر فرار ، بتایا گیا ہے کہ درمیانی شب اڑھائی بجے کے قریب تین نا معلوم مسلح ڈاکو چھت کے راستے ریت بجری کے ٹھیکیدار منور عرف کالا بٹ کے گھر میں داخل ہوئے گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر بچے کو جان سے مار دینے کی دھمکی دے کر دو طلائی کڑے ، تین انگوٹھیاں ، جھمکے ، لاکٹ چھین لئے جبکہ منور بٹ کی قمیض کی جیب سے گیارہ سو روپے نقدی بھی نکال لی ، ملزمان نے منور بٹ کو کرسی سے باندھا اور فرار ہو گئے ، چوکی ڈنگہ اطلاع دے دی گئی ہے 

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker