تازہ ترینعلاقائی

ڈنگہ واٹر سپلائی منصوبہ 20 کروڑ روپے کی لاگت سے عید کے فوری بعد کام شروع ہو جائے گا،لہراسب خان گوندل

ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ) ڈنگہ واٹر سپلائی منصوبہ 20 کروڑ روپے کی لاگت سے عید کے فوری بعد کام شروع ہو جائے گا ۔ ان
خیالات کا اظہار SDO پبلک ہیلتھ گجرات انجینئرنگ لہراسب خاں گوندل نے بتایا کہ ڈنگہ شہر میں عید کے فوری بعد 20 کروڑ روپے کی لاگت سے اسکیم پر کام شروع کر رہے ہیں ۔ ڈنگہ شہر کے تمام محلہ جات میں بھرپور پریشر پانی کا دینے کے لئے پانچ مختلف جگہوں پر بور کر کے ٹربائنیں نصب کریں گے اس کے لئے محلہ طاہر آباد ، ڈیرہ بلہڑاں ، محلہ شاہسوار ، میلاد چوک ، منگوال روڈ نزد بوائز ڈگری کالج ڈنگہ کے قریب 5 جگہوں پر بور کر کے ٹربائنیں نصب کریں گے اور وہاں کمرہ جات تعمیر کریں گے ۔ اس ضمن میں سپلیمنٹری گرافٹ بھی پہنچ چکی ہے اور کام کا آغاز ہونے کو ہے ۔ حکومت پنجاب کی طرف سے منفرد منصوبہ میاں طارق محمود ایم پی اے لائے ہیں جو کہ پنجاب بھر میں بڑی گرانٹ ہے ، فلٹر شدہ صاف پانی مہیا کرنا اور عوام الناس کو بیماریوں سے بچانا حکومت پنجاب کی ذمہ دار ہے جو پوری کر رہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button