تازہ ترینعلاقائی

ڈنگہ :ہم نے ہمیشہ جھوٹ اور منافقت کی سیاست کی نفی کی ہے،سید نورالحسن شاہ

dingaڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ہم نے ہمیشہ جھوٹ اور منافقت کی سیاست کی نفی کی ہے یہی وجہ ہے کہ ہمارے ساتھی ہم پر بھر پور اعتماد کرتے ہیں،حالات جیسے بھی ہوں غیور عوام ہم سے اظہا رمحبت کرتے ہوئے عزت سے نوازتے ہیں،ان خیالات کا اظہار آزاد امیدوار حلقہ این اے106سید نور الحسن شاہ نے وڑائچانوالہ میں ایک انتخابی اکٹھ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اس بات کا ثبوت یہ ہے کہ آج ہماری انتخابی مہم ہمارے دوست اپنی پوری توانیاں صرف کر کے چلا رہے ہیں،یہ بات کسی امیدوار کی فتح کی علامت ہوتی ہے میں بھی وعدہ کرتا ہوں کہ میرے دروازے چوبیس گھنٹے کے لئے ہر کسی کے کھلے ہیں،اور کھلے رہیں گے حلقہ کی عوام کا یہ پیار ہی میرا سرمایہ ہے،یہی میری کامیابی ہے اور اسی کو میں اپنا ٹکٹ بھی سمجھتا ہوں انہوں نے کہا کہ ایک مخالف امیدوار کی طرف سے اپنے ایک ساتھی کوڈرانے دھمکانے کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جس کسی نے بھی میرے ساتھی کو پریشان کرنے کی کوشش کی تو میں ساتھیوں کی حفاظت کرنا خوب جانتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button