تازہ ترینعلاقائی

ڈنگہ:یوٹرن تنازعہ، مظاہرین نےمتعدد یوٹرن کھول دیئے، انتظامیہ بےبسی کی تصویربن گئی

ڈنگہ ( محمد بلال احمد بٹ ) اٹک پٹرولیم یوٹرن تنازعہ ، مظاہرین نے قینچی موڑ سے فوارہ چوک تک متعدد یوٹرن کھول دیئے انتظامیہ بے بسی کی تصویر بن گئی ۔ تفصیل کے مطابق ڈنگہ شہر میں مین سٹرک پر یوٹرن کھولنے کے تنازعہ میں دوسرے دن بھی نقص امن کا خطرہ منڈلاتا رہا گزشتہ روز بھی انتظامیہ اور چوہدری جعفر گروپ کے حامیوں کے درمیان شدید تناؤ کی کیفیت رہی AC کھاریاں رضوان احمد DSP کھاریاں اور پولیس کی بھاری نفری یوٹرن بند کروانے کی غرض سے جب موقع پر پہنچی تو سینکڑوں مشتعل مظاہرین کے سامنے بے بس ہوگئی ۔ جس کے بعد چوہدری جعفر اقبال اور ان کے چند سینئر ساتھیوں کو تھانہ صدر میں بلا کر انتظامیہ کے ساتھ ایسین ہائی وے شفقت بٹر ،اے سی کھاریاں رضوان احمد ، ڈی ایس پی پولیس اور ایس ایچ او تھانہ ڈنگہ جعفر شاہ نے مذاکرات کئے جس میں معاملات طے پائے ک اٹک پٹرولیم کے سامنے والا یوٹرن بند کیا جائے اور کوئی ایسی صورتحال پیدا کرنے سے گر یز کیا جائے جس سے نقص امن کا خطرہ ہو کافی تلخ کلامی کے بعد چوہدری جعفر اقبال اور انتظامیہ نے مذاکرات کو اس نتیجہ پر ختم کیا کہ تھوڑا ٹائم دیا جائے پھر یوٹرن بند کردیا جائے گا ۔ بعدازاں چوہدری اقبال اور ان کے ساتھی مظاہرین نے انتظامیہ اور ایکسین ہائی وے کے رویہ کے خلاف شدید اختجاج کیا اور کہا کہ یہ سرا سر زیادتی ہے کہ مفاد عامہ کے اس فیصلہ پر بھی سیاست چمکائی جا رہی ہے

یہ بھی پڑھیں  پاکستانی گلوکار اخلاق احمد کے مداح آج ان کی 73 ویں سالگرہ منارہے ہیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker