تازہ ترینعلاقائی

ڈنگہ:شہریوں کیلئے پینے کاصاف پانی ایک خواب بن کررہ گیا

ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ڈنگہ میں شہریوں کیلئے پینے کا صاف پانی ایک خواب بن کر رہ گیا ہے،شہربھر میں لاکھوں روپے مالیت کی لاگت سے نکالے گئے واٹر فلٹریشن پلانٹ ناکارہ ہو کر بند ہو گئے ہیں،اگرٹوٹیاں چور اتار کر لے گئے ہیں، اور ٹوٹھیوں کی جگہ ڈٹ لگا کر بند کر دیا گیا ہے،جو فلٹر پلانٹ چالوہے اس کے فلٹر عرصہ درازسے تبدیل نہیں کئے گئے،فلٹرپلانٹس کی ٹینکیاں صاف نہ ہونے کی وجہ سے زنگ آلودہ پانی شہریوں کا مقدر بن رہا ہے،جبکہ شہری واٹر فلٹر پلانٹ سے گندہ پانی پینے پر مجبور ہو چکے ہیں گندہ پانی سے شہری یرقان جیسے جان لیوا مرض کا شکار ہو رہے ہیں زنگ آلودہ ریت ملا اور گندہ پانی ملنا معمول بن چکا ہے جبکہ ان واٹر فلٹرپلانٹس کی تعمیر پر لاکھوں روپے لاگت آئی ہے،مگر ان پر توجہ نہ دینے کی وجہ سے واٹر فلٹرپلانٹس ویرانی کا منظر پیش کر رہے ہیں، شہر کے تینوں واٹر فلٹریشن پلانٹس کی صفای نہ ہونے کی وجہ سے یہ پلانٹس مچھروں اور مکھیوں کے فارم کا روپ دھار چکے ہیں اور گندگی اور غلاظت کا گڑھ بن چکے ہیں،گندہ پانی پلانٹس کے اردگرد کھڑا ہونا تو معمولی بات ہے ایک پلانٹ کی تعمیر پر کم از کم پندرہ لاکھ روپے خرچ ہوتے ہیں جن پر توجہ نہ دینے کی وجہ سے ناکارہ ہو چکے ہین جس سے قومی خزانہ کو بے تحاشا نقصان ہو رہا ہے،واٹر فلٹرتبدیل کرنے کی ذمہ ٹی ایم اے کی ہوتی ہے اور ایک ماہ کے بعد فلٹر تبدیل کرنا ہوتا ہے،لیکن یہاں لگے ہوئے فلٹرکئی کئی ماہ بعد بھی تبدیل نہیں ہوتے شہریوں نے ڈی سی او گجرات سے داد رسی کی اپیل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  شاہین ایئرلائن کے گرفتارپائلٹ نے میڈیکل رپورٹ مسترد کردی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker