تازہ ترینعلاقائی

محکمہ لیسکو کے ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کے اعزاز میں عشائیہ

اوکاڑہ(محمد مظہررشید چودھری سے) محکمہ لیسکو کے ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کے اعزاز میں عشائیہ ، تقریب کرمانوالہ سب ڈویژن میں منعقد ہوئی جس میں واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک آل پاکستان کے جنرل سیکرٹری خورشید احمد خان ایکسئین لیسکو رانا محمد عرفان،سابق ایکسئین چوہدری شاہد محمود،ایس ڈی او ز زاہد پرویز،نعمان قادر لائن سپر نٹنڈنٹ کامران شریف، رانا عنصر، میاں محمد سعید،ثمرن یسٰین، عرفان نور کرمانوالہ سب ڈویژن کے چیئرمین رانا سرفراز سرپرست اعلیٰ چوہدری محمد شفیق،سرکل چیئرمین ملک طاہر حسین اورلیسکو اوکاڑہ کے درجنوں اہلکاروں نے شرکت کی تقریب میں لیسکو کے ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین رانا شاہد حفیظ،محمد اشرف،محمد یسٰین،محمد یوسف کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ ریٹائرڈہونے والے ملازمین نے اپنی زندگی کاقیمتی وقت ناصرف محکمہ کی خدمت کرتے گزارا بلکہ عوام کی بھی بڑھ چڑھ کر خدمت کی ہم ان کی خدمت کے صلے میں انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین پہلے کی طرح آئندہ بھی ہمارے لئے باعث فخر رہیں گے٭

یہ بھی پڑھیں  داودخیل:ہمیں قرآن وسنت پر عمل پیرا ہوکر دین کی خدمت کرنی چاہیئے،خیر محمدبھوروی

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker