تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑا:علمائےکرام محرم الحرام میں امن وامان کی فضاقائم رکھنے کے لئےکرداراداکریں، سیف انجم

اوکاڑا(نمائندہ خصوصی) ڈسٹرکٹ کو آرڈینیشن آفیسر سیف انجم نے کہا ہے کہ علمائے کرام محرم الحرام میں اتحادو یگانگت اور امن اور امان کی فضا کو قائم رکھنے کے لئے بھر پور کردار ادا کریں،ہمیں شر پسند عناصر کا مل کر مقابلہ کرنا ہے جو فرقہ واریت کو ہوا دے کر ہمیں لڑانا چاہتے ہیں۔۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عثمان اکرم گوندل، قاضی اسلم اوکاڑوی ،حاجی احسان الحق ،صوفی محمد لطیف نقشبندی ،غضنفر علی نقوی سمیت دیگر متعلقہ افسران ،صحافی برادری اور تاجروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ڈی سی او نے امن کمیٹی کے اراکین پر زور دیا کہ سابقہ روایات پر عمل کرتے ہوئے امن کی فضا کو مزید پروان چڑھائیں۔انہوں نے کہا کہ محکمہ سول ڈیفنس اور ٹی ایم اے محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی کی ڈیوٹی ،روٹوں کی صفائی اور تجاوزات کے خاتمہ کے لئے خصوصی اقدامات کرے۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عثمان اکرم گوندل نے کہا کہ محرم الحرام کے حوالے سے سیکیورٹی کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔اس سال روایتی سیکیورٹی کے طریقہ کار سے ہٹ کر جدید سیکیورٹی نقطہ نظر سے انتظامات کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا مخصوص مقامات پر خفیہ کیمرے نصب کر دئیے جائیں گے اور تمام مسالک کے علماء کو اشتعال انگیز باتیں نہ کرنے کا پابند کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  بہاولنگر:پیپلز پارٹی بلدیاتی الیکشن میں پھر پور حصہ لے گی اور کامیابی حاصل کرے گی کا،بلال بھٹو زرداری

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker