تازہ ترینعلاقائی

دیپالپور:سید زاہد شاہ گیلانی کے بیٹے رضی گیلانی کی دعوت ولیمہ، معروف سیاسی شخصیات کی آمد،

دیپالپور(قاسم علی سے) سید زاہد شاہ گیلانی کے بیٹے رضی گیلانی کی دعوت ولیمہ، معروف سیاسی شخصیات کی آمد، وزیراوقاف میاں عطامانیکا،سیکرٹری ریلوے عاشق کرمانی،معین وٹو،توقیر ضیا سمیت دیگر کی شرکت گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر ضلع اوکاڑہ و چیئرمین عشرزکوٰۃ کمیٹی اوکاڑہ سید زاہد شاہ گیلانی کے بیٹے ایڈوائزر اینڈ ڈسٹرکٹ کمشنر چائلڈ رائٹس لاہور محتسب پنجاب سید رضی گیلانی کی دعوت ولیمہ معروف سیاسی و سماجی شخصیات سے سج گئی جس میں وزیراوقاف میاں عطامانیکا،سیکرٹری ریلوے عاشق کرمانی،ایم پی اے افتخار چھچھر،ایم پی اے ملک علی عباس کھوکھر،ایم این اے ساہیوال سید عمران شاہ ،سابق چیئرمین پی سی بی توقیر ضیا،ایم پی اے اوکاڑہ میاں منیر،ایم این اے میاں معین وٹو،، سید عباس رضا رضوی ،سابق ایم این اے عارف چوہدری،سردار ذولفقار کھوسہ،سردار شہریار موکل،راؤ فیاض اسلم ،سینئر صحافی حافظ جمشید اشرف اور علاقے بھر سے چیئرمینوں اور کونسلروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور ولیمہ کے شرکاء مزیداراور پرتکلف کھانوں کیساتھ موجودہ سیاسی ماحول پر دلچسپ تبصروں اور تجزیوں سے بھی لطف اندوز ہوتے رہے خصوصاََ مسلم لیگی رہنماپانامہ لیکس پر عمران خان اور اپوزیشن کے مطالبے پر چیف جسٹس سپریم کورٹ کی سربراہی میں کمیشن بنانے اور احتساب کیلئے سب سے پہلے خود کو پیش کرنے کا اعلان کرنے کو نوازشریف کا دلیرانہ فیصلہ قرار دیتے نظر آئے ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button