تازہ ترینعلاقائی

دیپالپور:ٹی ایم اے دیپالپور میں جشن آزادی کے موقع پرایک خوبصورت تقریب کا انعقاد

دیپالپور(نامہ نگار) ٹی ایم اے دیپالپور میں جشن آزادی کے موقع پر ایک خوبصورت تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب کا آغاز 8;58پر پرچم کشائی اور قومی ترانے سے ہوا مختلف خاکے اور ملی نغمے پیش کئے گئے تقریب کے مہمانان خصوصی میں وفاقی پارلیمانی سیکرٹری راؤ محمد اجمل خان ،صدر پاکستان مسلم لیگ ن ضلع اوکاڑہ سیدزاہدشاہ گیلانی ،ایم اپی اے ملک علی عباس کھوکھر،صدر پنجاب لائرز فورم میاں شریف ظفر جوئیہ،صدر بار ایسوسی ایشن دیپالپورمیاں شجاع حیدر، بلال عمر بودلہ اورمیاں فخر مسعود بودلہ نمایاں سب سے پہلے خطاب کرتے ہوئے تقریب کے میزبان اسسٹنٹ کمشنر و ایڈ منسٹریٹر تحصیل میونسپل ایڈ منسٹریشن جناب امتیاز احمد خان کچھی نے کہا کہ زندہ دل قومیں اپنا یوم آزادی بھرپور جوش و جذبے سے منایا کرتی ہیں اور اس موقع پر ہمیں اپنے ان آباؤاجداد کو ہرگز فراموش نہیں کرنا چاہئے جنہوں نے اس آزاد اور خود مختار وطن کیلئے اپنی جانیں قربان کردیں اس کے بعدسیدزاہدشاہ گیلانی ،میاں شریف ظفر جوئیہ ،میاں بلال عمر بودلہ،ملک علی عباس کھوکھراور راؤمحمداجمل خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں قائم ہونے والی عظیم مملکت خداد پراللہ تعالیٰ کی خاص عنائت ہے انشااللہ کوئی دشمن اس کو نقصان نہیں پہنچاسکتا ہماری بہادر افواج جنرل راحیل شریف کی قیادت میں پاکستان کی بقا و سلامتی کی جنگ لڑ رہی ہیں اور اس نے ہر محاذ پر دشمن کو ناکوں چنے چبوائے ہیں ،پاکستان کو بیرونی دشمنوں اور سازشوں کے علاوہ ملک میں موجود بھی چند شرپسندوں کی ملک دشمن سرگرمیوں کا سامنا ہے مگر اس کے باوجود پاکستان میں جمہوریت مضبوط،افواج پاکستان اور عوام متحد ہیں اور ادارے استحکام کی جانب گامزن ہیں مقررین کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تعمیرو ترقی کیلئے سب کو مل کر جدوجہد کرنا ہوگی جتنے چیلنجز پاکستان کو درپیش ہیں ان سے نپٹنے کیلئے ہر پارٹی اور پاکستان کے ہر شہری کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگاپاکستان ایک امن پسند ملک ہے اور اس کا دفاع ناقابل تسخیر ہے انشااللہ اس کے خلاف ہونیوالی تمام سازشیں ناکامی سے دوچار ہوں گی ہمیں وطن کی تعمیروترقی کیلئے ہمیں اسلام کے زریں اصولوں ،قائد اعظم محمد علی جناح کی عظیم جدوجہدکو اپنانا ہوگا اور آج ہمیں پاکستان کو عظیم سے عظیم تر بنانے کیلئے اسی جذبے کی ضرورت ہے جو جذبہ لے کر ہمارے آباؤاجداد اٹھے اور ایک آزاد مملکت کیلئے اپنا تن من دھن قربان کردیا تقریب میں دہشتگردی کے خلاف جنگ میں شہید ہونیوالے فوجی جوانوں اور شہدائے پشاور کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی ۔

یہ بھی پڑھیں  عوام دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں، شہبازشریف

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker