
انٹرتحصیل ساہیوال سپورٹس میلہ اختتام پزیر،کمشنر ساہیوال،ڈی آئی جی اور دوڈی سی اوز کی شرکت، کھیلوں کے فروغ اور عوام کو تفریح فراہم کرنے کیلئے حکومت کی جانب سے بہترین کوشش کی گئی،کمشنر ساہیوال بابر حیات تارڑ ایک ماہ سے زائد عرصہ سے جاری انٹر تحصیل سپورٹس میلہ ساہیوال ڈویژن کی اختتامی تقریب گزشتہ روز دیپالپور کے مین سٹیڈیم حویلی لکھا روڈ پر اسسٹنٹ کمشنر دیپالپور امتیاز احمد خاں کھچی کی زیرنگرانی منعقد کی گئی اگرچہ یہ مقابلے پہلے ہی اختتام پزیر ہوچکے ہیں مگر کمشنر ساہیوال بابرحیات تارڑ نے اس کے باوجود ان مقابلوں کی باقاعدہ آخری تقریب دیپالپور میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا اور اسسٹنٹ کمشنر دیپالپور امتیاز احمد کان کھچی نے جس طرح بہترین انتظامات سے اس تقریب کو ڈیزائن کیا اور عوام کو جس طرح بھرپور تفریح فراہم کی اس کو شائد کبھی بھی بھلایا نہیں جاسکے گا اس پُروقار تقریب کی ایک خاص بات یہ تھی کہ اس میں پنجاب کے روائتی کلچر کو خاص طور پر پروموٹ کیا گیا اور تمام مہمانوں کو باقاعدہ بگھی پر میدان میں سٹیج تک لایا گیا کمشنر ساہیوال بابر حیات تارڑ، ڈی سی او ضلع اوکاڑہ سقراط امان رانا،موجودہ ڈی پی او اوکاڑہ اورحال ہی میں ڈی آئی جی کے عہدہ پر ترقی پانیوالے محمد فیصل رانا ،ڈی سی او ساہیوال شوکت خان کھچی ،ملک علی عباس کھوکھر، سردار شہریار موکل،میاں فخرمسعود بودلہ ،قاسم علی جانی اورمتعدد سیاسی، انتظامی و معروف شخصیات سمیت ہزاروں افرادنے شرکت کی اور پروگرام کو خوب انجوائے کیا اس موقع پر مقررین نے مختصر خطاب بھی کیا کمشنر ساہیوال بابر حیات تارڑ نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی ہدایات پر صوبہ بھر میں کھیلوں کے فروغ، عوام کو صحتمندانہ تفریح فراہم اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنے کیلئے سپورٹس میلے منعقد کئے گئے ہیں کیوں کہ صحتمند معاشرہ ہی ترقی یافتہ قوم بن سکتا ہے اور عوام کی جانب سے ان سپورٹس میلوں میں بھرپور شرکت انتہائی خوش آئند ہے انشااللہ مستقبل میں بھی ایسی سرگرمیاں جاری رہیں گی ڈی آئی جی فیصل رانا نے کہا کہ کھیلوں کی ایسی سرگرمیاں اس لئے بھی ضروری ہیں کہ اس طرح جرائم کم کرنے میں بھی مدد ملتی ہے ،ڈی سی او ساہیوال شوکت کھچی جو کہ اسسٹنٹ کمشنر دیپالپور امتیاز خاں کھچی کے بھائی بھی ہیں نے دیپالپور کی عوام کے جوش وخروش اور کھیلوں میں بے پناہ دلچسپی کو نہائت خوش آئند قراردیاڈی سی او ضلع اوکاڑہ سقراط امان رانا نے کہا کہ اے سی دیپالپور نے ہمیشہ ہی ایسے پروگراموں کو بہترین طریقے سے مینج کیا ہے میں اس کامیاب تقریب پر انہیں مبارکباد پیش کرتا ہوں اختتامی تقریب میں نیزہ بازی اورگھوڑوں کے ڈانس سمیت متعدد کھیل منعقد کئے گئے تھے جن کو دیکھنے والے عوام کا جوش وخروش دیدنی تھانیزہ بازی کے ان مقابلوں میں علاقے بھر سے نامور نیزہ بازوں نے اپنے فن خوب مظاہرہ کرتے ہوئے عوام کو محظوظ کیا یہ پروگرام چار بجے ختم ہوگئے اس کے بعد اگلا مرحلہ اس سے بھی زیادہ دلچسپ تھا جس کا آغاز کمشنر الیون اور ڈی سی اوز الیون کے مابین دلچسپ کرکٹ میچ سے ہوا جس نے اپنی سنسنی خیزی کے باعث عوام کو مسحور کئے رکھا خاص طور پر ڈی پی او ضلع اوکاڑہ فیصل رانا جو کہ اب ڈی آئی جی کے عہدہ پر ترقی پاچکے ہیں نے انتہائی خوبصورت بیٹنگ کرتے ہوئے بیٹ کیری کیا اور یہ میچ کمشنر الیون کے نام کرنے میں اہم ترین کردار اداکیا میچ کے بعد انعامات کا سلسلہ شروع ہوا اور سپورٹس میلے کے تمام منتظمین ،مہمانان گرامی اور بہترین کھلاڑیوں کو شیلڈز اور ٹرافیاں دی گئیں جبکہ اسسٹنٹ کمشنر دیپالپور کو کمشنر ساہیوال بابرحیات تارڑ،ڈی سی او ساہیوال،شوکت کھچی،ڈی آئی جی فیصل رانا ڈی سی او ضلع اوکاڑہ سقراط امان رانااور ڈی سی او پاکپتن عرفان سندھونے مشترکہ طور پر شیلڈ سے نوازابعدازاں کلاسیکل موسیقی اور پاپ میوزک کااہتمام بھی کیا گیا تھا آخر میں دلکش آتشبازی کے ساتھ یہ یادگار پروگرام اختتام پزیر ہوگیا ۔
You must be logged in to post a comment.