تازہ ترینعلاقائی

دیپالپور:ہونہار طالبہ نے پنجاب یونیورسٹی سے ایم ایس سی کیمسٹری میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی

دیپالپور(نامہ نگار)ہونہار طالبہ نے پنجاب یونیورسٹی سے ایم ایس سی کیمسٹری میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی،سحرش فرید اس سے قبل میٹرک اور بی ایس سی میں بھی ٹاپ کرچکی ہیں، تفصیلات کے مطابق دیپالپور کی ہونہار طالبہ سحرش فرید نے پنجاب یونیورسٹی سے ایم ایس سی کیمسٹری میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے انہوں نے 1200میں سے 952نمبرز لے کر یہ اعزاز حاصل کیا یادرہے سحرش فرید اس سے قبل میٹرک میں بھی 1050میں سے 958نمبرز لے کر لاہور بورڈ جبکہ بی ایس سی میں سرگودھا یونیورسٹی ٹاپ کرچکی ہیں سحرش فرید نے اتحاد پریس کلب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی یہ کامیابیاں اللہ کے خاص کرم ،والدین کی دعاؤں اور اساتذہ کی محنت کی مرہونِ منت ہیں انشااللہ وہ تعلیمی سفر مزید جاری رکھیں گی اور ملک و قوم کی خدمت کریں گی اس بڑی کامیابی پر سیاسی،سماجی،علمی و ادبی شخصیات اور مقامی عوام نے بھرپور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دیپالپور کیلئے ایک اعزاز قراردیا ہے اور ذہین طالبہ اور اس کے والد غلام فرید کوبھرپور مبارکباد پیش کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  ہم رہیں نہ رہیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker