تازہ ترینعلاقائی

دیپالپور:ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ سقراط امان رانا کا ٹی ایچ کیو دیپالپور کا سرپرائز وزرٹ

دیپالپور(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ سقراط امان رانا کا ٹی ایچ کیو دیپالپور کا سرپرائز وزٹ،ایمرجنسی اور وارڈزمیں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات پر شدید اظہاربرہمی،فریج میں ایکسپائر ادویات کی موجودگی پر فارماسسٹ ناصرمنیر معطل،بہترین کارکردگی پر ڈاکٹرعادل رشید کومبارکباد تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر ضلع اوکاڑہ سقراط امان رانا نے تحصیل ہیڈ کوارٹر دیپالپور کا اچانک دورہ کیا جہاں انہوں نے ایمرجنسی اور وارڈز میں صفائی کی انتہائی خراب صورتحال پرشدید اظہار برہمی کیااور ایمبولینس کی خرابی پرایم ایس ڈاکٹر صغیر کی سرزنش کی بعدازاں ہسپتال کے تمام سٹور میں ادویات اور رجسٹرز کی چیکنگ کی جبکہ فریج میں زائدالمیعاد ادویات کی موجودگی پر فارماسسٹ ٹی ایچ کیو ناصر منیر کو فوری طور معطل کردیا جبکہ میڈیکل آفیسر ڈاکٹرعادل رشید کو ضلع بھر کے میڈیکل آفیسرزمیں بہترین کارکردگی دکھانے پر مبارکباد پیش کی اس موقع پر اتحاد پریس کلب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور جو بھی اس سلسلے میں کوئی کوتاہی کرے گا اسے گھر بھیج دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں  وارنٹ گرفتاری, نواز شریف کے لیے نیا چیلنج

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker