تازہ ترینعلاقائی

دیپالپور: ٹی ایچ ہسپتال میں محکمہ صحت کے ملازمین کے درمیان جھگڑا،جوتے ٹھڈے چل گئے

دیپالپور(نامہ نگار) ٹی ایچ ہسپتال میں محکمہ صحت کے ملازمین کے درمیان جھگڑا،جوتے ٹھڈے چل گئے،ڈپٹی ڈی ایچ او کے ڈرائیور عمران ڈوگرنے پروٹوکول نہ ملنے پر ڈسپینسر جمیل پر جوتوں کی برسات کردی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ٹی ایچ کیو ہسپتال دیپالپور میں ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر شبیر احمد چشتی کاڈرائیور عمران ڈوگر ہسپتال آیا اور پرچی کیبن میں موجود عملے کو فوری پرچی نہ بنانے اور پروٹوکول نہ ملنے پر گالیاں دینا شروع کردیں اور جب ڈسپینسر جمیل نے اسے سمجھانے کی کوشش کی تو ڈرائیور عمران ڈوگر نے اس پر جوتوں اور ٹھڈوں کی بارش کردی ڈسپینسر جمیل نے اتحاد پریس کلب سے گفتگو میں بتایا کہ روزانہ سات سو سے زیادہ لوگ پرچی بنوانے کیلئے آتے ہیں جس کی وجہ سے بہت زیادہ رش ہوجاتا ہے جبکہ موصوف نے آتے ہی کہا کہ تم مجھے نہیں جانتے میں ڈپٹی ڈی ایچ او کا ملازم ہوں جس پر میں نے کہا کہ خواتین کو پرچی دے کر آپ کو بنادیتا ہوں اس بات پر وہ آپے سے باہر ہوگیا اور مجھے مارنا شروع کردیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button