تازہ ترینعلاقائی

دیپالپور: متبادل طرزسیاست سے ملکی مسائل کا حل ممکن ہے، ڈاکٹر امجد وحید ڈولہ

دیپالپور(نامہ نگار) متبادل طرزسیاست سے ملکی مسائل کا حل ممکن ہے،ملکی ترقی کیلئے اہل افراد کا اسمبلیوں میں پہنچنا ضروری ہے،ڈاکٹر امجد وحید ڈولہ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پی ٹی آئی کے رہنما اور معروف سکالر ڈاکٹر امجد وحید ڈولہ نے حلقہ پی پی 192سے تعلق رکھنے والی سیاسی ،سماجی اور علمی شخصیات پر مشتمل مختلف وفود سے ملاقاتوں میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے پناہ قدرتی وسائل اور افرادی قوت رکھنے کے باوجود پاکستان کے بیشمار مسائل میں گھرے ہونے کی سب سے بڑی وجہ نااہل افراد کی میدان سیاست میں اجارہ داری اور اہل افراد کی سیاست سے دُوری ہے جس کے باعث اسمبلیوں میں بھی ایسے لوگ پہنچتے ہیں جوبہترپالیسی میکنگ اورقانون سازی کی صلاحیت نہیں رکھتے اور اس کا خمیازہ عوام کو بیروزگاری،غربت ،مہنگائی ،کرپشن، بدامنی اوردہشتگردی،جیسے گھمبیر مسائل کی صورت میں بھگتنا پڑتا ہے انہوں نے کہا کہ رواجی اور مفادات کے سیاسی کلچر کا خاتمہ اور ملکی مسائل کاحل متبادل طرزسیاست سے ہی ممکن ہے جس کیلئے ضروری ہے کہ عوام تعلیم یافتہ اورقابل افراد کواسمبلیوں تک پہنچائیں اور خصوصاََ پڑھا لکھا طبقہ مروجہ فرسودہ طرزسیاست پہ محض تنقید پر اکتفا کرنے کی بجائے میدان عمل میں آئے اور ملکی ترقی کیلئے عملی کردار اداکرتے ہوئے اہل افراد کو اسمبلیوں میں پہنچائے جو صحیح معنوں میں ملک کو ایک اسلامی،جمہوری و فلاحی مملکت بنا نیکی صلاحیت رکھتے ہوں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button