تازہ ترینعلاقائی

دیپالپور: تبدیلی کے خواب کو حقیقت بنانے کیلئے انتھک عملی جدوجہد کی ضرورت ہے، ڈاکٹرامجد وحید ڈولہ

دیپالپور(نمائندہ خصوصی)تبدیلی کے خواب کو حقیقت بنانے کیلئے انتھک عملی جدوجہد کی ضرورت ہے،تبدیلی کسی شارٹ کٹ سے نہیں ممکن نہیں بلکہ اس کیلئے نظریاتی لوگوں کواپنی زندگیاں وقف کرنا ہوں گی،آئندہ انتخابات میں عوام دھڑے بندی کی سیاست کو دفن کردیں گے، رہنما پی ٹی آئی معروف سکالر ڈاکٹر امجد وحید ڈولہ کی ہفت روزہ جھنڈا سے خصوصی گفتگو تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور معروف سکالر ڈاکٹر امجد وحید ڈولہ نے حلقہ 192میں پی ٹی آئی ورکرز اور مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی سب سے بڑی بدقسمتی یہ ہے کہ یہاں پر سٹیٹس کو کی حامل قوتیں تو منظم ہوچکی ہیں مگر اس مفلوج نظام کو تبدیل کرنے کے خواہشمند آج بھی تبدیلی کی کسی لہر یا شارٹ کٹ کے منتظر نظر آتے ہیں انہوں نے کہا کہ تبدیلی نہ تو کسی شارٹ کٹ سے آئے گی اور نہ ہی تبدیلی کی کوئی ہوا چلے گی بلکہ اس خواب کو پایہ تکمیل تک پہنچانے اور پاکستان کو حقیقی معنوں میں قائد و اقبال کا پاکستان اور صحیح معنوں میں اسلامی فلاحی مملکت بنانے کیلئے تبدیلی کے خواہشمند ایسے منظم گروہ کو عملی جدوجہد کرنا ہوگی جو ہرقسم کے دنیوی مفادات سے بالاتر ہوکراس مشن کو اپنامقصد حیات بنالے ان کا کہنا تھا کہ کرپٹ نظام اور سٹیٹس کو کلچر کے خلاف شعور بیدار کرنے اور پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی منزل تک پہنچانے کیلئے ہرہرفرد تک تبدیلی کا پیغام پہنچانا ہوگا کیوں کہ دنیا میں کبھی بھی کوئی انقلاب یا تبدیلی اشرافیہ،خواص اور امراء کی وجہ سے نہیں بلکہ عوامی سطح پر کوششوں سے ہی ممکن ہوئی ہے ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button