تازہ ترینعلاقائی

دیپالپور: ڈرگ انسپکٹر کے تحصیل بھرمیں چھاپے،کئی میڈیکل سٹورزسیل

دیپالپور(نامہ نگار)ڈرگ انسپکٹر ملک عرفان کے تحصیل بھرمیں چھاپے،کئی میڈیکل سٹور ز سیل کردئیے ،متعدد کے نمونہ جات چیکنگ کیلئے بھجوادئیے گئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈرگ انسپکٹردیپالپور ملک عرفان نے عطائی ڈاکٹروں اور جعلی ادویات بیچنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے پوری تحصیل میں چھاپے مارے اور طبی سہولیات کے فقدان اور نان کوالیفائید سٹاف کی وجہ سے میڈی کیئر لیبارٹری پپلی چوک،فیضان کلینک پاکپتن روڈ اور دارلاحسان ہڈی جوڑ سنٹر کچہری چوک کو سیل کردیا جبکہ حویلی لکھا میں انور میڈیکل سٹور،الفیاض میڈیکل سٹوراوراپنا میڈیکل سٹور سمیت متعدد کی ادویات کے سیمپل چیکنگ کیلئے لاہور بھجوا دئیے گئے اس موقع پر ملک عرفان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈی سی او سقراط امان رانا اور ای ڈی او ہیلتھ اوکاڑہ کی ہدائت پر عوام کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے عطائی ڈاکٹروں اور نان کوالیفائیڈ لیبارٹرینز کے خلاف کاروائی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا اور کسی کو بھی عوام کی جان سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button