تازہ ترینعلاقائی

دیپالپور: داماد نے ساس اور سالے پر تیزاب پھینک دیا،دونوں کی حالت نازک

دیپالپور(نامہ نگار)داماد نے ساس اور سالے پر تیزاب پھینک دیا،دونوں کی حالت نازک تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دیپالپور کے نواحی موضع سکھ پورمیں داماد نے ساس اور سالے پر تیزاب پھینک دیا جس سے وہ بُری طرح جھلس گئے ریسکیو 1122نے انہیں فوری تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پہنچایا مگر حالت زیادہ خراب ہونے کے باعث انہیں لاہور ریفرکردیا گیا بتایا جاتا ہے کہ بشارت کی شادی دوسال قبل سکھ پور کے رہائشی بشارت علی ولدخان محمد کی شادی فائقہ بی بی سے ہوئی تھی مگر یہ شادی زیادہ دیر نہ چلی تھی کہ فائقہ نے عدالت میں خلع کیلئے دعویٰ دائر کردیا جس کے نتیجے میں دونوں میں علیحدگی ہوگئی جس کا ملزم کو بہت رنج تھا اور وہ اس سب کا ذمہ دار اپنی ساس نصرت بی بی کو سمجھتا تھا گزشتہ شب بشارت اپنے سابقہ سسرال کے گھر آیا اور فائقہ کو ساتھ لے جانے کیلئے زور دیا مگر اس کے سسرال نے صاف انکار کردیا جس پر ملزم نے طیش میں آکر اپنی ساس نصرت بی بی اور سالے محمد احمدپر تیزاب پھینک دیا اور موقع سے فرار ہوگیا ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker