تازہ ترینعلاقائی

دیپالپور: سوتیلے باپ نے دوسالہ بچی کو فرش پر پٹخ کر مارڈالا، مختلف حادثات میں 4افراد زخمی

دیپالپور(نمائندہ خصوصی)سوتیلے باپ نے دوسالہ بچی کو فرش پر پٹخ کر مارڈالا، مختلف حادثات میں چار افراد زخمی،سابقہ خاوند عرفان بیٹی لینے کیلئے آیا تو جھگڑا ہوگیا جس دوران مرتضیٰ نے بچی کو فرش پر دے مارا ،تفصیلات کے مطابق عائشہ کی شادی عرفان سے ہوئی جس سے ایک بیٹی پیدا ہوئی تاہم اس کے کچھ ہی عرصہ بعد عرفان نے عائشہ کو طلاق دے دی جبکہ عائشہ کی دوسری شادی مرتضیٰ سے ہوئی تو عرفان بیٹی کو لینے کیلئے مرتضیٰ کے گھر پنچائت لے گیا جہاں دونوں کے مابین جھگڑا ہوگیا اور مرتضی نے دو سالہ معصوم بچی رمشا کو فرش پر پٹخ دیا جس سے وہ جاں بحق ہوگئی پولیس نے مرتضیٰ اور عائشہ کو گرفتار کرلیا دوسری طرف دیپالپور اوکاڑہ روڈ پراس وقت ایک حادثہ پیش آیا جب محمد آفاق ولد اللہ دتہ سکنہ بیل سنگھ اور محمد عمران ولد ذولفقاراملی موتی موٹرسائیکل پر اوکاڑہ سے واپس آرہے تھے کہ 31/2Lسٹاپ پر اچانک کتا سامنے آگیا جس کو بچاتے ہوئے موٹرسائیکل غیر متوازن ہوکر گرپڑی اور دونوں زخمی ہوگئے جن کو ٹی ایچ کیو ہسپتال پہنچادیا گیا جبکہ دوسرا حادثہ برج الیاس کے قریب پیش آیاجہاں غلام مرتضیٰ ولد نور محمد اور سکینہ بی بی زوجہ شبیر حسین موٹرسائیکل پر جاتے ہوئے ایک ویگن سے ٹکرا گئے دونوں زخمیوں کو ٹی ایچ کیو منتقل کردیا ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button