تازہ ترینعلاقائی

دیپالپور:ایک ہفتہ قبل گم ہونیوالے بارہ سالہ احمدکی نعش برآمدہوگئی

دیپالپور(نمائندہ خصوصی)ایک ہفتہ قبل گم ہونیوالے بارہ سالہ احمدکی نعش برآمدہوگئی،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دیپالپور کے نواحی علاقے تاراسنگھ کے قرب کھیتوں سے انتہائی بدبو کے بعد لوگوں نے دیکھا تو وہاں پر ایک بچے کی نعش پڑی تھی جس کی بعدازاں شناخت محمد احمد کے طور پر ہوئی یادرہے خیرپور کے رہائشی بھٹہ خشت محمد رفیق کا بیٹا محمد احمد سات دن سے غائب تھا اور اس کے والدین نے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ ان کے بچے کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا ہے واقع کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی مرزا عبدالقدوس بیگ موقع پر پہنچ گئے اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button