تازہ ترینعلاقائی

دیپالپور:ڈی پی او فیصل راناکو بہترین کارکردگی پر اعزازی شیلڈ دی گئی

دیپالپور(قاسم علی سے)ڈی پی او فیصل رانا نے اوکاڑہ کو جرائم سے پاک کردیا،ملک قاسم علی جانی، ڈی پی او فیصل راناکو بہترین کارکردگی پر اعزازی شیلڈ بھی دی گئی تفصیلات کے مطابق صدر نیو انٹرنیشنل سبزی و فروٹ منڈی و صدر انجمن آڑھتیاں ایسوسی ایشن ملک قاسم علی جانی و دیگر ممبران نے ڈی پی او ضلع اوکاڑہ محمد فیصل رانا کو2016ء میں بہترین کارکردگی پرشیلڈ سے نوازا ہے اس موقع پرملک قاسم علی جانی نے ڈی پی او فیصل رانا کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ضلع اوکاڑہ کی عوام کیلئے حقیقی محافظ ثابت ہوئے ہیں جن کے دور میں ضلع اوکاڑہ اپنی تاریخ کے پرامن ترین دور سے گزررہاہے بیشک ایسے محنتی ،عوام دوست او ردیانتدار افسران ملک و قوم کا عظیم سرمایہ ہوتے ہیں جن کی حوصلہ افزائی اور ان کی خدمات کو ضرورسراہا جانا چاہئے ملک قاسم علی جانی نے کہا کہ ڈی پی او فیصل رانا کی طرف سے انجمن آڑھتیاں و انٹرنیشنل سبزی و فروٹ منڈی کا شکریہ اداکرتے ہوئے ان کی سیکیورٹی کے حوالے سے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button