پاکستانتازہ ترین

دیپالپور: پیپلز پارٹی کی اہم شخصیت میاں مبین یٰسین منہیس مسلم لیگ ن میں شامل

دیپالپور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی کی اہم شخصیت میاں مبین یٰسین منہیس مسلم لیگ ن میں شامل،مسلم لیگ ن کی خدمت کی سیاست اپنا رنگ دکھارہی ہے،راؤمحمد اجمل خاں تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی کی اہم شخصیت امیدواروائس چیئرمین یونین کونسل شاہ یکہ نے سردار جلال افضل وٹو،سردار ربنواز وٹو،سردا آفتاب خان وٹو،سردار بابا حسین خان وٹو،سردار مقبول احمد وٹو،شہزاد احمد وٹو،سردار افضل عباس وٹو،سردار ثنااللہ وٹو اورسردار شجاع وٹو سمیت سینکڑوں ساتھیوں نے راؤ محمد اجمل خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ ن میں شامل ہونے کا اعلان کردیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے راؤمحمد اجمل خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کی خدمت کی سیاست اپنا رنگ دکھا رہی ہے اور لوگ جوق در جوق اس میں شامل ہورہے ہیں انہوں نے کہا کہ ساٹھ کروڑ کی لاگت سے بنائی جانیوالی سڑکات سے نہ صرف عوام کو سفر کی بہترین سہولیات میسرآئی ہیں بلکہ اس سے میعار تعلیم میں نمایاں بہتری آئی ہے کیوں کہ اس سے قبل شہر تک رسائی نہ ہونے کی وجہ سے بیشمار بچے زیور تعلیم سے محروم رہ جاتے تھے اور ہم انشااللہ میاں نوازشریف اور میاں شہباز شریف کی قیادت میں خدمت کا یہ سفر جاری رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں  دیپالپور:ہونہار طالبہ نے پنجاب یونیورسٹی سے ایم ایس سی کیمسٹری میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker