تازہ ترینعلاقائی

دیپالپور: اسسٹنٹ کمشنر دیپالپور امتیاز کھچی کا جعلی دودھ بنانیوالی فیکٹری پر چھاپہ

دیپالپور(نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر دیپالپور امتیاز کھچی کا جعلی دودھ بنانیوالی فیکٹری پر چھاپہ ،روزانہ بیس ہزار لیٹر دودھ تیار کرکے مختلف علاقوں کو سپلائی کیاجاتا تھا،دودھ تیار کرنے والے آلات ،مشینیں قبضہ میں لے لی گئیں ،دودھ نہر میں تلف کر کے دو افراد کو گرفتارکرکے جیل بھیج دیا گیا ،عوام کو دودھ کے نام پر زہر پلانے والے بڑے دہشتگرد ہیں ان کو کسی صورت معاف نہیں کیاجائے گا،ڈی سی او قیصر سلیم تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر امتیاز احمد خاں کھچی کا جعلی اور ملاوٹ شدہ اشیائے خوردو نوش تیار کرنیوالوں کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے گزشتہ روز انہوں نے قائد اعظم چوک کے قریب جعلی دودھ بنانیوالی ایک فیکٹری پر چھاپہ مار ااور دو افراد کو دودھ تیار کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا اس فیکٹری میں روزانہ بیس ہزار لیٹر دودھ تیار کیاجاتا تھااسسٹنٹ کمشنر نے دودھ تیار کرنیوالی تمام مشینیں اور آلات کو قبضہ میں لے کر موقع پر موجود تمام تیار دودھ میڈیا اور عوام کی موجودگی میں قریبی نہر میں بہادیا ڈی سی او ضلع اوکاڑہ قیصر سلیم اور اے ڈی سی بھی موقع پر پہنچ گئے اس موقع پر ڈی سی او قیصر سلیم اور اسسٹنٹ کمشنر امتیاز احمد خاں کھچی نے اتحاد پریس کلب دیپالپور کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی خصوصی ہدایات کے مطابق عوام کو جعلی دودھ،ناقص گوشت اور اشیائے خوردو نوش میں ملاوٹ کرنیوالوں کے خلاف بھرپورآپریشن جاری ہے ۔انہوں نے بتایا کہ پورے پنجاب میں ضلع اوکاڑہ کی کارکردگی نمبرون پوزیشن پر ہے ہم نے بہت مختصر عرصہ میں ستر ہزار لیٹر جعلی دودھ اور کئی فیکٹریاں پکڑی ہیں عوام اس سلسلے میں ہماری رہنمائی کریں اور ایسے مکروہ عناصر کی نشاندہی کریں ہم انشااللہ ان کے خلاف بے رحمانہ کاروائی کریں گے انہوں نے کہا کہ عوام کو دودھ کے نام پر زہر پلانے والے اور حرام و ناقص گوشت کھلانے والے انسانیت کے دشمن اور بڑے دہشتگرد ہیں ان کیساتھ کسی قسم کی رعائت نہیں کی جائے گی اور ایسے لوگوں کی پشت پناہی میں جو بھی شخصیت اور کوئی بھی متعلقہ محکمہ ملوث پایا گیا ان کے خلاف بھی دفعہ 109کے تحت کاروائی کی جائے گی اس موقع پر عوام کی بڑی تعداد موجود تھی جس نے اسسٹنٹ کمشنر امتیاز احمد خاں کھچی اور ڈی سی او قیصر سلیم کی کاروائیوں پر انہیں بھرپور خراج تحسین پیش کیا *

یہ بھی پڑھیں  کراچی: لیاقت آباد سے تاوان کیلئے اغوا کیا گیا18سالہ نوجوان بازیاب

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker