تازہ ترینعلاقائی

دیپالپور:غیر قانونی گیس ری فلنگ، سلنڈر پھٹنے سے ایک جاں بحق چار زخمی

دیپالپور(نامہ نگار) غیر قانونی گیس ری فلنگ،سلنڈر پھٹنے سے ایک جاں بحق چار زخمی ،غلہ منڈی روڈ پر محمد بوٹا سلنڈر میں گیس بھررہاتھا کہ اچانک سلنڈر پھٹ گیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز غلہ منڈی روڈ دیپالپور پر محمد بوٹا نامی شخص اپنی دوکان میں گیس بھررہاتھا کہ اچانک سلنڈر پھٹ گیا جس سے موقع پر موجودرضوی چوک کا رہائشی صوفی محمد انور ولد عبدالمالک جاں بحق ہوگیا جبکہ محمد بوٹا اس کا بیٹا اوروہاں پر موجوددیگر دوافرادبھی زخمی ہوگئے مقامی لوگوں نے صحافیوں کو بتایا کہ محمد بوٹا ایک عرصہ سے یہاں پر غیر قانونی گیس ری فلنگ کا کام کرتا تھا حادثہ کے فوری بعد ڈی سی او ضلع اوکاڑہ سقراط امان رانا اوراے ایس پی نجیب اللہ پندرانی موقع پر پہنچ گئے اور غیر قانونی گیس ری فلنگ کرنیوالوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے احکامات جاری کردئیے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں  ڈسکہ:تعلیم یافتہ ماں ہی اپنی اولاد کی بہترتربیت کرسکتی ہے، پروفیسر صفیان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker