تازہ ترینعلاقائی

دیپالپور:گن پوائنٹ پر دوشیزہ سے زیادتی کی کوشش،شور پر ملزم فرار

دیپالپور(نامہ نگار) گن پوائنٹ پر دوشیزہ سے زیادتی کی کوشش،شور پر ملزم فرار،سکنہ صدیق نگر کی (م)سودا سلف لینے دوکان پر گئی دوکاندارنے گن پوائنٹ پر زیادتی کی کوشش کی جو خاتون نے شور مچاکر ناکام بنادی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز صدیق نگر کی رہائشی (م)نے ایس ڈی پی او سعود مگسی کو درخواست گزاری ہے کہ وہ چند روز قبل اپنے گھر کیلئے سودا سلف لینے کیلئے محمد احمد نامی شخص کی کریانے کی دوکان پر گئی مگر ایک خاتون کو دیکھتے ہی دوکاندار محمد احمد پر شیطانیت سوار ہوگئی اور اس نے کاؤنٹر سے پستول نکال کر اس کی ہوس پوری کرنے کا مطالبہ کیا جس پر اس نے انکار کردیاجس پر محمد احمد نے اس کو تشدد کا نشانہ بنایااور اس کیساتھ زبردستی زیادتی کی کوشش کی مگرمیرے شور مچانے پر اہل محلہ موقع پر پہنچ گئے جس پر وہ مجھے نیم برہنہ حالت میں چھوڑ کرفرار ہوگیا (م)کا کہناتھا کہ اس کیساتھ سخت زیادتی ہوئی ہے لہٰذا انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں  رضا ربانی کا انوکھا آرڈر

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker