تازہ ترینعلاقائی

دیپالپور: پاک فوج کے کامیاب آپریشنز نے بھارت کو پاگل کردیا ہے

دیپالپور(نامہ نگار) پاک فوج کے کامیاب آپریشنز نے بھارت کو پاگل کردیا ہے ،کامیاب ضربِ عضب اور کراچی میں ”را” ایجنٹوں کی گرفتاریوں نے انڈیا کی نیندیں اڑادی ہیں عابد بودلہ ،قاسم علی ڈاکٹر اے کیو خان موومنٹ پاکستان کے چیئرمین پیرعابد حسین بودلہ اور مرکزی سیکرٹری نشرواشاعت قاسم علی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے ایٹم بم بنا کر پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر بنادیاہے اس کے بعد بھارت کو پاکستان کے ساتھ جنگ کی جرأت تو نہیں ہوسکتی مگر وہ نہتے عوام پر فائرنگ کرکے اپنی گھٹیا ذہنیت کا مظاہرہ اکثر کرتا رہتا ہے لیکن بھارت کو یہ یاد رکھنا چاہئے کہ وہ کس بہادر قوم کو للکار رہاہے اگر بھارت نے پاکستان پر جنگ مسلط کی تو نہ تو یہ روائتی ہوگی اور نہ ہی محدود ہوگی بلکہ اس سے پوری دنیا متاثر ہوگی انہوں نے کہا کہ بھارت کو زیادہ تکلیف پاک فوج کی جانب سے کامیاب ضرب عضب آپریشن کی ہے اس کے علاوہ کراچی میں اس کے کئی ایجنٹ پاک فوج کے ہاتھوں خاک چاٹ چکے ہیں اسی لئے اب بھارت ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے پاک فوج کی توجہ ان آپریشنز سے ہٹانا ملک میں افراتفری پھیلانا چاہتا ہے لیکن پاک فوج انشااللہ بھارت کی جانب سے کسی بھی قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گی اور پوری پاکستانی قوم اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  وزیراعظم نوازشریف کا یمن میں سعودی عرب کی حمایت کا اعلان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker