تازہ ترینعلاقائی

دیپالپور: منشیات فروشوں ،چوروں اچکوں اور سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا

دیپالپور(نامہ نگار) منشیات فروشوں ،چوروں اچکوں اور سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا عوام کو فوری اور دہلیز پر انصاف فراہم کرنا میری پیشہ وارانہ ذمہ داری ہے عوام کسی بیساکھی کا سہارا لئے بغیر میرے پاس آئے میرٹ پر کاروائی ہوگی ٹاؤٹ مافیا کا داخلہ بند ہے عوام اور پولیس کے درمیان حائل دوریوں کو ختم کرکے اخلاقی روایات کو پروان چڑھایا جائے گا ان خیالات کا اظہار چوکی انچارج چورستہ میاں تحصیل دیپالپور محمد حفیظ ایس آئی نے اتحاد پریس کلب دیپالپورسے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ میں نے چورستہ میاں خاں چوکی کا چارج سنبھال کر 12سور 40گرام چرس اور 10لیٹر شراب اور ایک پسٹل اور ایک کاربین بر آمد کرکے ملزمان نوید ،اسحاق ،افتخار اور عبدالقیوم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے جیل بھیج دیا ہے یاد رہے کہ محمد حفیظ ایس آئی نے دیپالپور تھانہ سٹی میں بھی درجنوں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرکے جیل بھیجا تھا جس کی پاداش میں ان کا تبادلہ کردیا گیا تھامحمد حفیظ ایس آئی کا کہنا تھاکہ میں اپنا فرض پوری ایمانداری کے ساتھ کرتا رہوں گا مجرم کتنا بھی با اثر کیوں نہ ہوں قانون سے بالاتر نہیں عوام کے جان و مال کی حفاظت کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ۔

یہ بھی پڑھیں  ہم سب ایک ہیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker