تازہ ترینعلاقائی

دیپالپور: مردار گوشت فروخت کرتے ہوئے قصاب رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

دیپالپور(تحصیل رپورٹر) رتہ کھنہ چوک میں مردار گوشت فروخت کرتے ہوئے قصاب رنگے ہاتھوں پکڑا گیا،ڈاکٹر سجاد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مار کر70کلو گرام حرام گوشت برآمد کرلیا، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز رتہ کھنہ چوک دیپالپور میں محمدرمضان نامی قصاب کے بارے میں ویٹنری ڈاکٹر سجاد کواطلاع دی گئی کہ وہاں پر سرعام مردار گوشت فروخت کیا جارہاہے جس پر ڈاکٹر سجاد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ میڈیا کی موجودگی میں اس کی دوکان پر چھاپہ مارا اور اس کے قبضے سے 70کلوگرام مردار گوشت برآمد کرلیا گیا جس کو فوری طور پر تلف کرکے محمدرمضان کو جرمانہ کردیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں  سرائے مغل علاقے کے لوگ واپڈا کے بھاری بل دیکھ کر بلبلا اُٹھے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker