تازہ ترینعلاقائی

دیپالپور:کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کی بدترین مثال ہے،کشمیر میں جتنے ظلم ہورہے ہیں اقوام متحدہ اس میں برابر کی شریک ہے،قاسم علی

دیپالپور(نامہ نگار) کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کی بدترین مثال ہے،کشمیر میں جتنے ظلم ہورہے ہیں اقوام متحدہ اس میں برابر کی شریک ہے،قاسم علی .تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سوسائٹی فار ہیومن رائٹس پاکستان کے جنرل سیکرٹری ضلع اوکاڑہ و کالم نگار قاسم علی نے کشمیر ڈے کے حوالے سے اہنے ایک بیان میں کہا کہ خطہ کشمیر جہاں ایک طرف بھارت کی بربریت و فرعونیت کی عکاسی کرتا ہے وہیں یہ نام نہاد عالمی برادری،اقوام متحدہ اور اوآئی سی کی بدترین غفلت اور بے حسی کو بھی ظاہر کررہا ہے ان کا کہناتھا کہ دنیا بھر میں صیہونی ایجنڈے کے تحت اسلام اور مسلمانوں کے خلاف جنگ جاری ہے مگر اسلام کو جتنا دباو یہ اتنا ہی ابھرتا ہے اگر مسلمان آج بھی دین پر عمل کریں تو پوری دنیا ان کے قدموں میں ہوگی مگر اب بے عملی اور نفاق کے باعث پوری دنیا میں ہم زلیل ورسواہورہے ہیں مگر ظلم جب حد سے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے بھارت وہاں جتنے مرضی ظلم کے پہاڑ توڑ لے کشمیر ماضی میں بھی ہمارا تھا آج بھی ہماراہے اورآنیوالے کل میں بھی ہمارا ہی حصہ بن کررہے گا بھارت کا بے پناہ ظلم کشمیریوں کے دل سے پاکستان کی محبت نہیں نکال سکا ان کا جینا مرنا آج بھی پاکستان کیساتھ ہے اور وہ اپنی اپنے جوان بیٹوں کی لاشیں اٹھا کر بھی لے کے رہیں گے آزادی اور کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگا رہے ہیں ۔قاسم علی نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت کے مکروہ چہرے کو پوری دنیا میں بے نقاب کرنے کیلئے منظم منصوبہ بندی اور لابنگ کرے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!